Tamkenat Mansoor Calls Firdous Jamal Pakistani Epstein In Her Latest Video
تمکنت منصور ایک بے باک آواز کے طور پر سامنے آئی ہیں جو معاشرے میں پھیلے ہوئے پدرشاہی رویوں اور بچوں کے ساتھ ہونے والے استحصال کے خلاف کھل کر بات کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے بغیر نام لیئے فردوس جمال کے ایک بیان پر سخت ردِعمل دیا، جس میں کم عمر لڑکیوں کو زیادہ پرکشش قرار دیا گیا تھا۔
تمکنت منصور نے ان کے بیان کو نہ صرف غیر ذمہ دارانہ بلکہ خطرناک ذہنیت کی عکاسی قرار دیا۔ ان کے مطابق، ایسی سوچ دراصل ایک شکاری رویہ ہے جو معاشرے میں موجود اس سنگین مسئلے کو مزید تقویت دیتی ہے جہاں کم عمر بچیاں اکثر اپنے ہی قریبی لوگوں کے ہاتھوں ہراسانی کا شکار ہوتی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے واقعات صرف چند گھروں تک محدود نہیں بلکہ ایک خاموش حقیقت ہیں، جنہیں اکثر چھپا دیا جاتا ہے۔ متاثرہ بچوں کو انصاف دینے کے بجائے انہیں ہی موردِ الزام ٹھہرایا جاتا ہے، جبکہ اصل مجرم بچ نکلتا ہے۔
تمکنت منصور نے مزید کہا کہ جو لوگ کم عمر لڑکیوں کو مردوں کے لیے “پرکشش” قرار دیتے ہیں، وہ دراصل ہمارے معاشرے کے جیفری ایپسٹین جیسے کردار ہیں، جنہیں فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔ انہوں نے میڈیا اور میزبانوں پر بھی ذمہ داری عائد کی کہ وہ ایسے بیانات کو چیلنج کریں۔
آخر میں انہوں نے والدین کو نصیحت کی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم کریں اور انہیں “گڈ ٹچ” اور “بیڈ ٹچ” کے بارے میں ضرور آگاہ کریں، تاکہ وہ خود کو محفوظ رکھ سکیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tamkenat Mansoor Calls Firdous Jamal Pakistani Epstein In Her Latest Video and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tamkenat Mansoor Calls Firdous Jamal Pakistani Epstein In Her Latest Video to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
تمکنت منصور نے ساتھی فنکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستانی معاشرے کے جیفری ایپسٹین کو بے نقاب کر دیا
تمکنت منصور نے ساتھی فنکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستانی معاشرے کے جیفری ایپسٹین کو بے نقاب کر دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تمکنت منصور نے ساتھی فنکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستانی معاشرے کے جیفری ایپسٹین کو بے نقاب کر دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔