ہر مرد فلرٹ کرتا ہے اور.. اسماء عباس کے بیان پر اسد صدیقی نے کیا کہا؟

"مردوں کو فلرٹنگ کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں، وہ تو بغیر لائسنس کے بھی یہ کام کر لیتے ہیں، اور شادی شدہ مردوں کا فلرٹ کرنا تو قدرتی بات ہے،" اداکار اسد صدیقی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔

حال ہی میں اسد صدیقی نے فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ شو کے دوران فیصل قریشی نے انہیں ان کی ساس، اداکارہ اسما عباس، کے اس بیان کے بارے میں سوال کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شادی شدہ مرد لڑکیوں سے فلرٹ کرتے ہیں۔ اسد نے جواب میں بتایا کہ انہوں نے اس بیان کو براہ راست تو نہیں سنا لیکن خبروں میں اس سے منسوب سرخیاں دیکھی تھیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاسر حسین نے مزاحیہ انداز میں ان سے کہا تھا کہ ان کے پاس فلرٹنگ کا لائسنس ہے، جس پر اسد نے کہا کہ "مردوں کو فلرٹ کرنے کے لیے لائسنس کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ساس نے جو کہا وہ بالکل درست ہے، اور ان کے مطابق شادی شدہ مردوں کا لڑکیوں سے فلرٹ کرنا قدرتی عمل ہے۔

اسد نے وضاحت کی کہ "شادی شدہ مرد صحت مندانہ انداز میں بھی فلرٹ کر سکتے ہیں، ضروری نہیں کہ یہ کوئی غلط یا منفی عمل ہو۔"

یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ 2024 میں اسما عباس نے ایک پروگرام میں بیان دیا تھا کہ انہیں اپنے شوہر کی لڑکیوں سے فلرٹ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ ہر شادی شدہ مرد ایسا کرتا ہے، اور انہیں اپنے شوہر کی محبت پر بھروسہ ہے۔

Asad Siddiqi Comment About

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Asad Siddiqi Comment About and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Asad Siddiqi Comment About to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1574 Views   |   04 Nov 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

ہر مرد فلرٹ کرتا ہے اور.. اسماء عباس کے بیان پر اسد صدیقی نے کیا کہا؟

ہر مرد فلرٹ کرتا ہے اور.. اسماء عباس کے بیان پر اسد صدیقی نے کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہر مرد فلرٹ کرتا ہے اور.. اسماء عباس کے بیان پر اسد صدیقی نے کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔