جانیں کہ ہلدی کا کن پانچ طریقوں سے استعمال آپ کو مختلف الرجیز سے بچا سکتا ہے، آج ہی یہ طریقہ آزمائیں اور الرجی سے جان چھڑائیں

ہلدی ہمارے کچن میں موجود ایک ایسی چیز ہے جس میں انسان کی صحت سے متعلق ڈھیروں فوائد موجود ہیں، یہ جِلد کہ لیے بہترین ہے اور ساتھ ہی کھانسی، سردی، درد، سوزش، دانے، جلن اور مختلف قسم کی الرجی سے نجات کہ لئے بہترین غذائی جُز ہے۔
ہلدی کو ہم اپنے مسائل کے آسان حل کے لئے 5 مختلف طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں، وہ آسان طریقے کیا ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔ ہلدی کو الرجی سے نجات کے لئے استعمال کرنے کے مختلف طریقے:

• دودھ ہلدی:

دودھ صحت کے لئے اچھا ہے اور ہلدی الرجی سے نجات کے لئے، اس لئے اگر ان دونوں کا ملا کر استعمال کیا جائے تو افادیت سے بھرپور غذا ملتی ہے۔

ہلدی دودھ بنانے کا طریقہ:

آدھا چائے کا چمچ ہلدی کا پاؤڈر، ایک کپ دودھ میں ڈالیں، اس میں ایک چائے کا چمچ شہد، ایک چٹکی الائچی پاؤڈر، ایک چٹکی کی پسی کالی مرچ، اور ادرک کا ایک ٹکڑا ڈال کر پکائیں اور چھان کر یہ دودھ پی لیں۔

• ہلدی پاؤڈر

ہلدی میں بہت طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں، جوکہ اینٹی الرجک بھی ہوتے ہیں اس کا استعمال صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔

استعمال کا طریقہ:

ہلدی پاؤڈر کوکھانوں، چائے، مشروبات اور سلاد وغیرہ میں استعمال کریں۔

• ہلدی کی چائے

ہلدی کی چائے بنانے کے کئے ہلدی پاؤڈر شہد اور پانی کی ضرورت ہوگی، جہاں ہلدی ہمیں جسم کی مختلف الجیز سے نجات دلاتی ہے وہیں شہد بہتی ناک، کھانسی، موسمی مذلہ زکام سے بچاتا ہے۔

ہلدی کی چائے بنانے کی ترکیب:

ایک کپ پانی میں ½ چائے کا چمچ ہلدی اور ½ چائےکا چمچ شہد ڈال کر اُبال دیں اور گرما گرم پی لیں۔

• ہلدی کا پانی

ہلدی میں کرکیومِن موجود ہوتا ہے جو کہ اینٹی الرجک خصوصیات رکھتا ہے، اور الرجی کے علامات کو کم کرتا ہے۔

استعمال کرنے کا طریقہ:

½ چائے کا چمچ ہلدی ایک گلاس پانی میں گھول کر پی لیں، الرجی دور ہو جائے گی۔

• ہلدی، لیموں اور شہد

لیموں میں بھرپور مودار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے، شہد مدافعتی نظام کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے جبکہ ہلدی درد سوزش، جلن اور ہڈیوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ جیسا کہ پہلے ذکر کیا کہ الرجی دور کرتی ہے، اس لئے ان تینوں اجزاء کو اگر ملا کر استعمال کیا جائے تو بہت فائدہ ہوگا۔

لیموں شہد اور ہلدی کی اسمودی بنانے کا طریقہ:

2 عدد ہلدی کی جڑیں لیں، انہیں پیس لیں، اس میں ایک عدد لیموں نچوڑ کر شہد اور پانی ملا لیں ایک گلاس اسمودی اچھی طرح مکس کریں اور پی لیں، آپ اس میں ایک کیلا بھی میش کر کے ڈال سکتے ہیں۔

By Sadia    |    In Health and Fitness   |    0 Comments    |    976 Views    |    17 Apr 2021

Comments/Ask Question

Read Blog about جانیں کہ ہلدی کا کن پانچ طریقوں سے استعمال آپ کو مختلف الرجیز سے بچا سکتا ہے، آج ہی یہ طریقہ آزمائیں اور الرجی سے جان چھڑائیں and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (جانیں کہ ہلدی کا کن پانچ طریقوں سے استعمال آپ کو مختلف الرجیز سے بچا سکتا ہے، آج ہی یہ طریقہ آزمائیں اور الرجی سے جان چھڑائیں) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.