مرد کی ضرورت تھی اسلیئے ۔۔ کیا ڈاکٹر نبیہہ دوسری شادی کرنے والی ہیں؟ انٹرویو میں انکشاف

Dr Nabiha Ali Khan Reveals Second Marriage Details

ڈاکٹر نبیہہ علی خان، جو کبھی نیوز اینکر رہ چکی ہیں اور آج کل ایک مقبول سوشیل میڈیا پرسنالٹی اور ماہرِ نفسیات کے طور پر جانی جاتی ہیں، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔ اپنی بے باک اور اکثر متنازعہ آراء کے باعث وہ ٹی وی شوز اور پوڈکاسٹس پر ہمیشہ ہی چرچاؤں کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ان کے گھر میں آنے والے سیلاب نے بھی انہیں خبروں میں رکھا، لیکن اس بار وہ اپنی ذاتی زندگی کے ایک بڑے فیصلے کی وجہ سے توجہ کا محور ہیں۔

ایک یوٹیوب انٹرویو میں شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ڈاکٹر نبیہہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جلد ہی دوسری شادی کرنے جا رہی ہیں۔ اور آپ اسے اچھی طرح جانتے بھی ہیں، لیکن ابھی نام نہیں لوں گی۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے مزید بتایا کہ، میں منگنی کر چکی ہوں اور شادی کی تاریخ بھی طے پا گئی ہے۔ لوگوں نے یہ افواہیں پھیلا دی ہیں کہ میں پہلے ہی رخصت ہو چکی ہوں، مگر یہ بات درست نہیں۔ شادی ابھی ہونا باقی ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ عورت چاہے کتنی بھی مضبوط ہو، آخرکار اسے مرد کی ضرورت پڑتی ہے۔ عورت کو مرد کے مقام کو ماننا چاہیے، تبھی وہ اس سے محبت اور احترام حاصل کر سکتی ہے۔ زندگی اکیلے گزارنا میرے لیے ممکن نہیں، مجھے ایک ساتھی چاہیے۔

ڈاکٹر نبیہہ کے ان خیالات پر سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔ جہاں کچھ لوگ ان کے فلسفے پر تنقید کر رہے ہیں، وہیں ان کے چاہنے والے ان کے نئے سفر کے آغاز پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ دوسری شادی کی خبر نے ان کے فالوورز کو نہ صرف حیران کیا بلکہ خوش بھی کر دیا ہے۔

Dr Nabiha Ali Khan Reveals Second Marriage Details

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dr Nabiha Ali Khan Reveals Second Marriage Details and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dr Nabiha Ali Khan Reveals Second Marriage Details to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1036 Views   |   07 Sep 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 September 2025)

مرد کی ضرورت تھی اسلیئے ۔۔ کیا ڈاکٹر نبیہہ دوسری شادی کرنے والی ہیں؟ انٹرویو میں انکشاف

مرد کی ضرورت تھی اسلیئے ۔۔ کیا ڈاکٹر نبیہہ دوسری شادی کرنے والی ہیں؟ انٹرویو میں انکشاف ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مرد کی ضرورت تھی اسلیئے ۔۔ کیا ڈاکٹر نبیہہ دوسری شادی کرنے والی ہیں؟ انٹرویو میں انکشاف سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts