مکئی کھانے کے حیرت انگیز فائدے

سردیوں کے آغاز میں ہی مکئی کی فصل تیار ہوچکی ہوتی ہے ۔ یہ وہ موسم ہوتا ہے جب بازاروں میں مکئی کے بھٹے فروخت کرنے والے اُمڈ آتے ہیں کوئی نمک مین بھون رہا ہے تو کوئی ریت میں پکا کر اُنہیں فروخت کررہا ہے ۔
خوراک میں نشاستہ کی زیادہ مقدار قولون کینسر ،کولیسٹرول اور آئی بی ایس کے خطرات کو کم کرنے کا موجب بنتی ہے ۔
مکئی میں یہ خاصیت موجود ہے کہ اگر آپ دن میں ایک بھٹہ یا پھر ایک کپ مکئی کا استعمال کریں تو اس سے 18.4فائبر حاصل کر سکتے ہیں جس سے بلڈ شوگر کو مستحکم کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے ۔ مکئی کے بھٹے کے مترادف اور کوئی سبزی نہیں ہے جو اس موسم کے مطابق لذت
اور غذائیت سے فیض یاب کرتی ہو مکئی کا ایک سٹہ بھی وہ کمال دکھاتا ہے جو شائد ہی کوئی اور دکھاتا ہو ۔

مکئی کے چونکا دینے والے فوائد :
اطباء کے نزدیک بادی اور قابض ہے بھوک بڑھاتی اور بدن کو فربہ کرتی ہے ۔
بلغم صفر اور باد کے فساد کو دور کرتی ہے ۔
زیادہ استعمال کرنے سے درد شکم قولنج اور بواسیر کی شکایت ہوجاتی ہے ۔
کھانے کے بعد ہونے والی قے کو روکتی ہے ۔
سل کے مریضوں میں اس کی روٹی اچھی ہے ۔
آنکھوں کی بصارت بڑھاتی ہے ۔
کمزور لاغر بدن کو قوت دیتی ہے ۔
مکئی کا تیل بدن کو فربہ کرتا ہے لیکن جس کو موافق نہ آئے اس کو لگاتار کھانے سے دست آنے لگتے ہیں۔
اس کے پومل یا کھیلیں مریض کو ہرگز نہ کھلائے جائیں اس کی گلی کا کوئلہ کرکے اور پیس کر پھانکنا حیض اور بواسیر کے خون کو بند کرتا ہے ۔
مکئی کی گُلی چھ ماشہ ہیضہ کے مریض کو پیس کردیں تو فوراً فائدہوتا ہے ۔
اس کی گُلی کی راکھ میں نمک ملا کر پھنکی لگانے سے کالی کھانسی اور زکام کی کھانسی کو بہت فائدہ وہتا ہے ۔
اس کی ڈاڑھی کا جوشاندہ یا خیساندہ پلانے سے مثانہ کے امراض اور پیشاب کی جلن دور ہوتی ہے اور پیشاب خوب آتا ہے ۔
یونانی اطباء کے مطابق مکا بلغم اور خوبستہ کو تحلیل کرتی ہے ۔
اس کا آٹا سر کے میں ملا کر لیپ کرنے سے خارش اور ہاتھ پاؤں و ناخنوں کے پھٹنے کے روکنے میں مفید ہے ۔
اس کے جوشاندہ کا حقنہ آنتوں کے زخم کو دورکرتا ہے اس میں غذائیت گیہوں سے کم ہے ۔


ماہرین کے مطابق جو لوگ مکئی کا استعمال کرتے میں ان میں بلڈ شوگر ، انسولین کی مقدار مناسب حد تک کنٹرول کی جاسکتی ہے ۔
اس حوالے سے ماہرین کے دو ایسے گروپس میں شامل افراد کا موازنہ کیا جو ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلاء تھے ، ایک گروپ نے فائبر (نشاستہ ) پر مشتمل غذا کا استعمال کیا جبکہ دوسرے گروپ نے کم نشاستہ والی غذا استعمال کی ۔
پہلے گروپ میں صحت کی جانب سے مثبت نتائج ظاہر ہوئے کیونکہ ان افرادنے چوبیس گرام تک فائبر روزانہ استعمال جبکہ دوسرے گروپ میں کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کی شکایات بدستور جاری رہیں ۔
مکئی کو پاپ کارن ، سوپ سلاد اور سالن وغیرہ میں پکایا جاتاہے اور ایک طرح سے اس کو گرمیوں میں باربی کیو کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

Corn is a lovable food, really. There are many benefits of corn with amazing effects to our health.

Corn is available in many forms. You would see on the streets corn sellers roasting cornflowers, roasting corns in the salt or find canned sweet corn in the stores. Yet there are many other forms. It contains carbohydrates which protects from cholesterols, IBS and colon cancer risks. Fiber in the corn also helps stabilize sugar in the blood.

Read more wondrous benefits of corn as presented by KFoods in this post. Read and plan adding it in your everyday diet.

Tags: Corn Health Benefits Makai Ke Fayde Bhutte Ke Faide

Corn Makai Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Corn Makai Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Corn Makai Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   57200 Views   |   19 Jan 2021
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 November 2024)

roasted bhutta is my favorite form of eating corn. It gives the best taste. So at first I like bhutta, second popcorns and third sweet canned corn.

  • Yamna,

مکئی کھانے کے حیرت انگیز فائدے

مکئی کھانے کے حیرت انگیز فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مکئی کھانے کے حیرت انگیز فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔