7 Effective Tips to Lose Fat in Your Face

چہرے کا موٹاپا کم کرنے کے7 آسان ٹوٹکے
اکثر لوگوں کا وزن تو کم ہوجاتا ہے لیکن چہرہ بھاری رہتا ہے۔ وزن کم کرنے کے بعد چہرے کا وزن زیادہ ہونا اچھا نہیں لگتا ۔ نازک نقش چہرے کو خوبصورت بنا دیتے ہیں ۔ جسم کے کسی مخصوص حصے سے وزن کم کرنا عموماًپورے جسم کے ایک ساتھ وزن کم کرنے سے زیادہ مشکل ہوتا ہے ۔ لیکن چہرے کی چربی کم کرنا اتنا بھی دشوار نہیں کیونکہ چہرہ پتلا کرنے کے لیے پورے جسم پر ہی کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ بعض اوقات چہرے پر تھکاوٹ یا کسی غذا کے استعمال سے وقتی طور پر سوجن آجاتی ہے۔ یہ سوجن خصوصاًصبح اٹھ کر زیادہ نمایاں ہوتی ہے جو خود ہی تھوڑی دیر بعد کم بھی ہوجاتی ہے۔ البتہ اگر چہرے کا وزن کم کرنا ہو یا چربی کم کرنی ہو تو مندرجہ ذیل ٹوٹکوں پر عمل کرکے دیکھیں :

1۔ چہرے کی ورزش کریں
*آنکھوں کو پھیلائیں اور کسی جگہ کو غور سے دکھیں ۔ اپنے چہرے کو اسی حالت میں دس سیکنڈز کے لیے رکھیں پھر رلیکس ہوجائیں ۔ اس عمل کو پانچ بار دہرائیں۔
*فش فیس بنائیں ۔ گالوں کو اندر کی طرف کھینچیں۔ اس ورزش کو بھی ایک بار میں پانچ بار کریں ۔
*لمبی سانس کھینچیں اور ہونٹوں کو بھینچ لیں۔ اب ہوا کو دائیں اور بائیں جانب دھکیلے ۔ اسے پانچ منٹ تک جاری رکھیں ۔
*اوپر کی طرف دیکھیں اور زور سے سانس باہر نکالیں۔ یہ گالوں کی ہڈی کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک اچھی ورزش ہے۔
*سب سے بہترین ورزش مسکرانا ہے۔ آپ جتنا مسکرائیں گے چہرہ اتنا ہی شیپ میں رہے گا ۔

2۔ پانی کا زیادہ استعمال
پانی چربی گھلانے کے لیے بہترین غذا ہے۔ پانی وافر مقدار میں پینے سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ انسان کئی اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے ۔پانی سے جلد صاف ستھری اور جسم فاضل مادوں سے پاک رہتا ہے ۔

3۔ صحت مند غذا کا استعمال
اگر آپ چہرے کی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو سہی غذا کا استعمال بہت ضروری ہے ۔ اس سے آپ کے جسم کو ضروری غذائیت اور توانائی بھی مہیا ہوتی رہتی ہے ۔ اپنی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھائیں۔ کھانا ہمیشہ وقت پر کھائیں ۔ رات کو دیر میں کھانا کھانے سے وہ سہی طرح ہضم نہیں ہوپاتا جو کہ چہرے پر سوجن کا باعث بنتا ہے ۔ کیلشیم اور فائبر سے بھرپور غذا لیں ۔

4۔ پرسکون نیند
نیند مکمل نہ ہونے سے چہرے پر سوجن رہنے لگتی ہے ۔ وقت پر مکمل نیند لینے سے صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند اچھی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے ۔ اگر اتنی نیند نہ لی جائے تو جلد لٹکنے لگتی ہے اور آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑنے لگتے ہیں ۔

5۔ چیونگ گم چبائیں
چیونگ گم چبانے سے چہرے کی چربی کم ہوتی ہے ۔ یہ چہرے کو شیپ میں لانے کے لیے بہترین ورزش ہے ۔ البتہ چیونگ گم شوگر فری استعمال کریں ۔

6۔ فیشل مساج
ریگولر مساج سے چہرے کا وزن تیزی سے گھٹتا ہے ۔ اس سے چہرے میں آکسیجن اور خون کی روانی بہتر ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ مساج سے چہرے کی جلد ٹائٹ رہتی ہے ۔ مہینے میں ایک سے دو بار چہرے کا مساج کرانے سے چہرہ شیپ میں رہتا ہے ۔

7۔ تمباکو نوشی سے پرہیز
سگریٹ پینے سے جلد کے نیچے پانی جمع ہونے لگتا ہے جس سے چہرے پر سوجن آجاتی ہے اور آپ کا چہرہ موٹا لگنے لگتا ہے ۔ چہرے کو سلم رکھنے کے لیے تمباکو نوشی اور سگریٹ نوشی سے گریز کریں ۔

7 Effective Tips to Lose Fat in Your Face- Particularly, extra fat in the face is an incredibly frustrating problem to solve. Here are 7 effective tips to lose fat in your face. By toning your facial muscles, face exercises could make your face appear slimmer. Although research is limited, one study found that performing facial muscle exercises improved muscle thickness and facial rejuvenation. Cardio, or aerobic exercise, can help promote fat burning and fat loss to help slim down your face. Drinking water can decrease calorie intake and temporarily increase metabolism. It may also reduce fluid retention to prevent bloating and swelling in your face. Excessive alcohol intake may contribute to weight gain, including fat gain in the face. Refined carbs can increase blood sugar levels and lead to overeating and increased fat. Switching to whole grains may help increase facial fat loss. Sleep deprivation can alter metabolism and increase food intake, weight gain and cortical levels. Therefore, getting enough sleep may help you increase facial fat loss.

7 Effective Tips To Lose Fat In Your Face

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like 7 Effective Tips To Lose Fat In Your Face and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 7 Effective Tips To Lose Fat In Your Face to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Rana Tariq  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4098 Views   |   11 Jun 2019
About the Author:

Rana Tariq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Rana Tariq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

7 Effective Tips to Lose Fat in Your Face

7 Effective Tips to Lose Fat in Your Face ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 7 Effective Tips to Lose Fat in Your Face سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔