ان لوگوں کو خود سوچنا چاہیئے کہ ۔۔ احسن خان نے معاشی بحران سے پریشان ہوکر ملک چھوڑنے والوں کے بارے میں کیا کہا؟

احسن خان ایک پاکستانی اداکار، میزبان، اور ماڈل ہیں، جو شوبز کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں۔ ان کی پراعتماد اور کرشماتی شخصیت کو مداح پسند کرتے ہیں، اور ان کی باتوں کو کافی اہمیت دیتے ہیں۔

ان دنوں جو ملک میں معاشی بحران چل رہا ہے اس سے نچلے طبقے سے لے کر اونچے طبقے تک ہر کوئی ہی پریشان ہے، مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ گھر کا خرچہ چلانا ایک عام آدمی کیلیئے مشکل ترین کام بن گیا ہے۔ ایسے میں نوجوان نسل میں ملک چھوڑ کر جانے کا رجحان کافی حد تک بڑھ گیا ہے اور ہر کوئی اسی کوشش میں لگا ہوا ہے کہ کیسے یہاں سے نکلا جائے۔

ایسے ہی نوجوانوں کو احسن خان نے ایک پیغام دیا ہے۔ دراصل احسن خان حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے بگڑتی ہوئی معاشی اور سیاسی صورتحال کے بارے میں بات کی۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ، جو لوگ ملکی معاشی حالات کے باعث تنگ دستی کا شکار ہیں یا مستقل ذریعہ معاش نہ ہونے کے باعث خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، ایسے لوگوں کی ویڈیوز جب سوشل میڈیا پر سامنے آتی ہیں تو میرا دل بہت دکھتا ہے۔

انہوں نے ایسے حالات میں ملک چھوڑنے والوں کوکچھ عرصہ صبر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ، ان حالات میں ملک صرف وہ چھوڑ کر جارہے ہیں جن کی آمدنی میں کچھ کمی آئی ہے نا کہ وہ جن کی آمدنی ختم ہوگئی ہے۔ ان لوگوں کو تھوڑا صبر کرنا اور سوچنا چاہیئے کہ جب تمام پڑھے لکھے لوگ ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے تو سسٹم کون سنبھالے گا، وہ کس کے ہاتھوں میں ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

Ahsan Khan Advice Youngster Who Leave Pakistan

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Ahsan Khan Advice Youngster Who Leave Pakistan and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ahsan Khan Advice Youngster Who Leave Pakistan to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1684 Views   |   08 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ان لوگوں کو خود سوچنا چاہیئے کہ ۔۔ احسن خان نے معاشی بحران سے پریشان ہوکر ملک چھوڑنے والوں کے بارے میں کیا کہا؟

ان لوگوں کو خود سوچنا چاہیئے کہ ۔۔ احسن خان نے معاشی بحران سے پریشان ہوکر ملک چھوڑنے والوں کے بارے میں کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ان لوگوں کو خود سوچنا چاہیئے کہ ۔۔ احسن خان نے معاشی بحران سے پریشان ہوکر ملک چھوڑنے والوں کے بارے میں کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔