کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں میں مفید۔۔ سستی سی اروی کون سی 6 بڑی بیماریوں سے بچاتی ہے؟

اروی باقی سبزیوں کے مقابلے میں تھوڑی سستی ملتی ہے اس وجہ سے لوگ اسے زیادہ اہمیت کے قابل نہیں سمجھتے. جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ اروی بہت سی بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ معدنیات کا خزانہ ہے.

اروی غذائی فائبر فراہم کرنے کے لیے بہترین ہے جس سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہنے کا احساس پیدا ہوتا ہے بھوک کم لگتی ہے جس سے وزن کم کرنا آسان اور موٹاپے کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے.

اروی میں لیس موجود ہوتا ہے جس سے جسم کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے اور جھریاں بھی ختم ہوتی ہیں.

اروی لو گلیسمیک فوڈ ہے یعنی یہ جگر میں گلوکوز ٹوٹنے کے عمل کو سست کرتی ہے، اس میں موجود نشاستہ آسانی سے جذب اور ہضم نہیں ہوتا، جس سے کھانے کے بعد خون میں شکر کی سطح نہیں بڑھتی.

اروی میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے جسم میں کولیسٹرول لیول بھی کم ہوتا ہے، اس میں چکنائی نہیں ہوتی جبکہ وٹامن ای کی موجودگی خون کی شریانوں کے مسائل سے لڑنے میں مدد دیتی ہے جس سے دل کی بیماریوں سے بچاؤ بھی ممکن ہے.

فائبر کی اچھی خاصی مقدار ہونے کی وجہ سے اروی کھانے سے قبض کا خاتمہ بھی ہوتا ہے.

اروی میں چکنائی کے علاوہ نمکیات بھی نہیں ہوتے اس وجہ سے یہ ہائی بلڈ پریشر کے امراض کے لیے فائدہ مند غذا ثابت ہوتی ہے۔

6 Benefits Of Eating Arvi

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 6 Benefits Of Eating Arvi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 6 Benefits Of Eating Arvi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   933 Views   |   30 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں میں مفید۔۔ سستی سی اروی کون سی 6 بڑی بیماریوں سے بچاتی ہے؟

کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں میں مفید۔۔ سستی سی اروی کون سی 6 بڑی بیماریوں سے بچاتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں میں مفید۔۔ سستی سی اروی کون سی 6 بڑی بیماریوں سے بچاتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔