Tomato Ketchup Hair Conditioner and Face Mask



Tags : Gharelu Face Mask Desi Face Mask Ketchup Hair Conditioner

ترقی یافتہ ممالک میں حسن و خوبصورتی کے لیے ٹماٹو کیچپ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کے حیرت انگیز نتائج بھی سامنے آرہے ہیں ۔

ٹماٹو کیچپ کا فیس ماسک :
ٹماٹروں میں لائسوپین نامی اینٹی آکسیڈنٹ پایا جاتا ہے جو دھوپ سے جھلسنے والی جلد کی مرمت کرتا ہے اس میں وٹامن اے، سی اور کے بھی ہوتا ہے جو جلد کو نرم رکھتے ہوئے اسے مزید تباہی سے بچاتا ہے ۔ دلچسپ بات ہے کہ ٹماٹروں کو پکانے سے لائسوپین کی مقدار مزید بڑھ جاتی ہے اس کے خاص اجزاء جلد میں موجود کولاجن کی پیداوار بڑھاتے ہیں اور جلد تروتازہ اور خوبصورت لگتی ہے ۔
یادرہے کہ بازار کے ٹماٹو کیچپ میں سرکہ ہوتا ہے جو اس کے فائدے کو ختم کردیتا ہے اسی لیے جوسر میں ٹماٹر کا رس نکال کر استعمال کرنا بہت مفید ہے ۔ ٹماٹر کے رس کو 15منٹ چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھولیں کچھ ہی دنوں میں آپ کو حوصلہ افزاء نتائج ملیں گے ۔

بالوں کے لیے کنڈشنر :
ٹماٹر کے کیچپ میں کئی طرح کے تیزاب موجود ہوتے ہیں جو بالوں کی جڑوں میں جذب ہوکر بالوں کو چمکدار بناتے ہیں لیکن ان سے بالوں میں خشکی بھی پیدا ہوسکتی ہے اور وہ سرکی کھال میں کھینچاؤ پیدا کر سکتی ہے ۔ پانچ منٹ تک ٹماٹو کیچپ اپنے بالوں میں لگائیں اور اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے اسے دھولیں اس سے آپ کے بال چمکدار ہوجائیں گے ۔

ٹماٹو کیچپ سے اسٹیل کے برتن چمکائیں :
جن تانبے کے سکوں اور برتنوں کا رنگ متاثر ہوتا ہے ٹماٹو کیچپ میں موجود تیزاب سے پرانے سکوں کو بھی چمکایا جا سکتا ہے اس کے علاوہ فرائی پین کے اندرونی حصے کو صاف کرنے کے لیے بھی ٹماٹو کیچپ کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

zoom effect

By Humayun In Beauty and Skin Care 4 Comments 9587 Views 11 Sep 2017


 Add New Comment

  • Asrar Alam shaikh - Karachi Sep 12, 2017

    why not eat them why to waste on face? lolz

  • Beatrice - Karachi Sep 12, 2017

    Need the translation in English please, otherwise no sense.

  • venus - bayombong, Philippines Sep 11, 2016

    is there no roman alphabet translation for your blog? hehe

  • aniela rafaket - Lahor Sep 10, 2016

    Very nice 😊