Loquat Fruit Benefits in Urdu

لوکاٹ ایک ترش اور شیریں ذائقے کا حامل پھل ہے۔ موسم گرما میں آنے والے اس مزیدار پھل کو انگلش میں japonica Eriobotrya کہا جاتا ہے۔لوکاٹ پاکستان ، بھارت ، چین ، جاپان اور بحیرہ روم کے ساحلی ممالک میں پیدا ہونے والا پھل ہے جبکہ اس کا اصل وطن جنوبی چین ہے۔


پاکستان کے متعدد علاقوں میں لوکاٹ کے باغات پائے جاتے ہیں جن میں وادی سوات، کلر کہار، وادی کہون، پوٹھوہار قابل ذکر ہیں۔ لوکاٹ صرف لذیز ہی نہیں بلکہ متعدد طبی فوائد کا حامل پھل بھی ہے جبکہ اس کے پتے بھی کئی امراض کیلئے باعث شفا ہیں۔ لوکاٹ میں وٹامن اے'بی ' وٹامن سی, فولیٹ، میگنیشیم، سیلینیم، سوڈیم، زنک، کاپر، اومیگا تھری اوراومیگا فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔


قیمتی طبی فوائد:

100 گرام لوکاٹ میں صرف 37 کیلوریز پائی جاتی ہیں جس وجہ سے یہ وزن کم کرنے والے افراد کیلئے ایک خوش ذائقہ تحفے کی حیثیت رکھتا ہے- اس کے علاوہ لوکاٹ فائبر(ریشہ) سے بھی بھرپور ہے۔شدت کے ساتھ پیاس محسوس ہونے پرمتلی یا قے میں لوکاٹ یا اس کے شربت کے استعمال سے یقینی فائدہ پہنچتا ہے۔
لوکاٹ میں موجود وٹامن اے بصری قوت اور دانتوں کی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔
ذیابیطس کے مریض بھی اس کا استعمال بغیر کسی خوف اور ڈر کے کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں موجود مٹھاس نقصان دہ نہیں ہوتی۔
امراض قلب کے مریض اس کا استعمال کریں تو ان کے دل کو فرحت اور سکون حاصل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لوکاٹ خون کی حدت کو کم کرتے ہوئے موسم گرما کی بے چینی اور گھبراہٹ دور کرتا ہے۔
نظام انہضام کیلئے بھی یہ ایک انتہائی مفید پھل ہے اور اس کے استعمال سے غذا جلد ہضم ہوجاتی ہے۔
مصفی خون ہونے کی وجہ سے گرمی دانوں کے لیے بھی موثر ہے اور بواسیر کے مریضوں کے لیے یہ کسی نعمت سے کم نہیں۔

لوکاٹ کے پتوں سے حاصل کردہ فوائد:
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں لوکاٹ کے پتوں سے بھی بیپناہ فوائد اٹھائے جاتے ہیں کیونکہ ان میں فولاد، کاپر، کیلشیم، میگنیشیم اور دیگر معدنیات کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے۔لوکاٹ کے پتوں سے تیار کردہ ہربل چائے متلی، قے، ڈائریا، ڈیپریشن اور مختلف قسم کے امراض کے خاتمے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔

امراض تنفس خصوصاً پھیپھڑوں کے بعض جدید امراض میں لوکاٹ لیف انتہائی مفید واقع ہوئے ہیں۔جلد اور دیگر اقسام کے کینسر سے بچاوٴ کے لیے بھی لوکاٹ کے پتے ایک محافظ کا کام کرتے ہیں۔
لوکاٹ کے پتے انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو طاقتور بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لوکاٹ لبلبہ کو تقویت فراہم کرتا ہے اس کے علاوہ انسانی جسم میں acid Tormentic پیدا کرنے کی صلاحت رکھتا ہے جس کی وجہ سے انسولین کی پروڈکشن کر کے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کا باعث بنتا ہے۔اس حوالے سے لوکاٹ کے پتے 7 عدد ایک کپ پانی میں جوش دے کر چائے بنائیں اس ہربل ٹی کے ساتھ گٹھلی جامن کا 5 گرام سفوف صبح منہ نہار پھانک لیں چند دنوں میں شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔ نشاستہ دار غذا، آلو، چاول، چینی وغیرہ سے پرہیز ضروری ہے۔

لوکاٹ کے پتے جلد کی سوزش اور ورم کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد اقسام کے وائرل انفیکشنز سے محفوظ رکھنے کا ذریعہ بھی ہیں۔جگر کے پچیدہ امراض میں بھی لوکاٹ کے پتے مفید اثرات رکھتے ہیں جبکہ اس میں acid ursolic hydroxy alpha 2کی موجودگی اسے ایچ آئی وی ایڈز وائرس کو کمزور کرنے کا باعث بناتی ہے۔لوکاٹ کا شربت بھی صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔ لوکاٹ کا شربت پینے سے دماغ اور دل کو بے حد تقویت ملتی ہے۔ یہ شربت خون کے جوش کو کم کرتا ہے موسم گرما کی بیشتر امراض میں فائدہ مند ہے۔ کھٹی ڈکاریں اور منہ میں پانی آنے کو روکتا ہے متلی قے وغیرہ میں فوری اثر کرتا ہے۔

احتیاطی تدابیر :
لوکاٹ کی چند اقسام اور خام حالت میں لوکاٹ ترش ہوتا ہے جس کے باعث گلے میں خراش اور کھانسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے اجتناب ضروری ہے۔

Loquat is a delicious sweet-sour fruit comes in the summer season. Loquat is grown widely in Pakistan, India, China and Japan. In Pakistan, loquat fruit is grown Swat valley, Kallar Kahar, Kahoon and Potohar regions.

Loquat is not just delicious but it has many benefits to health. Loquaat is enriched with vitamin A, B, vitamin C, folate, magnesium, sodium, zinc, copper, omega III and omega fatty acids.

Moreover, it contains a very low amount of calories. In 100 grams, there are only 37 calories which makes it a good choice for people on dieting. According to food experts loquats can be eaten fearlessly by diabetics as it's sweetness is harmless.

Read more about health benefits of loquat in Urdu here presented by KFoods.com.

Tags: Loquat Ke Fawaid Lokaat Ke Fayde

Loquat Health Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Loquat Health Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Loquat Health Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   26679 Views   |   19 Apr 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

Loquat Fruit Benefits in Urdu

Loquat Fruit Benefits in Urdu ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Loquat Fruit Benefits in Urdu سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔