سردیوں میں چقندر کے حیران کن فوائد


جاڑے آگئے چھٹتی گھٹائیں ، گھٹتے دن ، گرد سے پاک ہوا ، فضا ء میں بڑھتی خشکی اور دھیرے دھیرے ٹھنڈی ہوتی راتیں اس کی گواہی دے رہی ہیں ۔ اسی کے ساتھ اس موسم کے پھل اور سبزیاں بھی بازاروں میں نظر آنے لگی ہیں ۔ ان میں چقندر ، پھر مولی ، شلجم اور گاجریں آرہی ہیں ۔ یہ سب صحت و توانائی کا سامان کرتی ہیں ۔ چقند ر بحیرہ روم کے ملکوں کا تحفہ ہے ۔ اکیسویں صدی میں اس کے بیج شمالی یورپ پہنچے اور وہاں کی جڑی بوٹیوں کے ماہرین کے مطابق چقندر نے ذائقے کو راحت اور آنکھوں کو ٹھنڈی بخشی ۔ اس کے سبز پتے اور چقند ری سرخ رنگ ذائقے کے علاوہ رنگ اور شوخی کھانوں کو عطا کرتے ہیں ۔ ہمارے ہاں بھی چقند ر استعمال ہوتا ہے ۔ گاؤں دیہات میں بطور سالن اور شہرو ں میں زیادہ تر بطور سجاوٹ ۔ اس کے پتے عام طورپر بڑی بے دردی سے مروڑ کر پھینک دیئے جاتے ہیں حالانکہ غذائی اعتبار سے یہ بہت اہم ہوتے ہیں ۔ ان میں حیاتین الف ( اے ) حیاتن ج (سی) اور فولاد بھی خوب ہوتا ہے ۔ جبکہ جڑ میں حیاتین الف ، ب اور ج کیلشیم اور فولاد ہوتا ہے ۔ یہ اجزاء غذا سے ملتے رہیں تو جسم کا نظام مدافعت مضبوط رہتا ہے اور جاڑے آسانی اور آرام سے گزر سکتے ہیں ۔

چقند ر بطور دوا :
چقندر کے کھانے سے خون کے سرخ خلیات خوب بنتے ہیں ۔ تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ اگر سرطان خون ( لیو کیمیا) کے مریض کو علاج کے ساتھ روزانہ ایک کلو چقندر کھلائے جائیں تو اسے بہت فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں سرطان دور کرنے والاجو ہر لائکو پین خوب ہوتا ہے ۔ ضروری نہیں کہ ایک ہی وقت میں ایک چقندر کھائیں ۔ دن میں تین چار مرتبہ کھاکر بھی یہ مقدار پوری کی جاسکتی ہے لیکن چقندر تازہ ہونا چاہیے ۔ اس کا رس نکال کر بھی پیا جا سکتا ہے ۔ چقندر کا رس ایک پیالی دن میں تین مرتبہ پینے سے گردے اور مثانے کی پتھری بھی نکل سکتی ہے ۔ اس سے گردے اور مثانے کا ورم بھی دور ہو جاتا ہے ۔ یہی رس یرقان کیلئے بھی مفید ہوتا ہے کیونکہ گنے کے رس کی طرح اس میں بھی شکر ہوتی ہے ۔ اسی طرح یہ رس گٹھیا کے لئے بھی مفید ثابت ہو تاہے بشرطیکہ مریض کو ذیابیطس نہ ہو ۔

چقند ر کار وسی سوپ :
تازہ چقندر 900گرام ، تازہ بندگوبھی ( سفید) ایک عدد ، گوشت کی یخنی دس پیالی ، تازہ مکھن ایک کھانے کا چمچ ، سرکہ بقدر ضرورت ، نمک بقدر ضرورت ، کالی مرچ بقدر ضرورت ، دہی پھینٹا ہو اچھ کھانے کے چمچ ، ہرا دھنیا ایک گڈی ، چقند ر چھیل لیں ۔ دو چقندر ثابت رہنے دیں ۔ باقی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں ۔ یخنی میں ہر ادھنیا اور چقند ر اور گوبھی کے ٹکڑے ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈیڑھ دو گھنٹے پکنے دیں جب دونوں گل کر گھل جائیں ، چھلنی میں چھان لیں ۔ اب باقی گوبھی اور چقندر کو کدوکش کرلیں ۔ پتیلی میں مکھن گرم کرکے گوبھی چقندر کے لچھے کو بارہ منٹ تک پکنے دیں ۔ اس میں سوپ شامل کردیں ، خوش رنگ سرخ سوپ تیار ہوگا ۔ حسب ذائقہ سرکہ ، نمک ، مرچ ڈال کر پیالوں میں نکالیں اور ہر ایک میں ایک ایک چمچہ پھینٹا ہو ا دہی ڈال کر گرم گر م پیش کریں ۔ جی چاہے تو باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر پاکستانی ذائقے کی تکمیل کرلیں ۔ یہ سوپ چھ افراد کیلئے کافی ہوگا ۔

رومانیہ کا چقندی سوپ :
چقندر درمیانے پتوں کے ساتھ چھ عدد ، مرغی کی یخنی آٹھ پیالی ، پیاز کٹی ہوئی ڈیڑھ پیالی ، بغیر بالائی کا دہی ڈیڑھ پیالی ، مولی ( نرم ) پتلی کٹی ہوئی ایک پیالی ، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ ، سویا تازہ کٹا ہو ا دو کھانے کے چمچ ، ہرا دھنیا کٹاہوا یک کھانے کا چمچ ، سیا ہ مرچ پسی ہوئی بقدر ذائقہ ، نمک بقدر ذائقہ ، چقندر اچھی طرح دھو کر چھیل کر کاٹ لیجئے ۔ پتیلی میں مرغی کی یخنی گرم کرکے اس میں چقندر کٹی ہوئی پیاز ، مولی ، چقندر کے پتے ڈال کر کوئی بیس منٹ ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکائیے ۔ سبزیاں گل جائیں تو اس میں دہی پھینٹ کر ملادں ۔ لیموں کا رس سویا ہر ا دھنیا نمک مرچ شامل کرکے پیش کریں ۔

In this article, we are going to discuss health benefits of chukandar (beetroot) in Urdu. Beet is a tasteful vegetable, eaten raw and cooked and also used to make some kinds of desserts. You can also make it soups as well (Romanian and Russian beet soups recipes are given below).

Eating beet increases production of red blood cells. According to an experiment, if a leukemia cancer patient is given 1 kg of beetroot on daily basis, it helps significantly as due to it's anti-cancer characteristics.

Some other beetroot benefits are its anti-hepatitis c properties. Juice of beetroot also helps to treat kidney stones problem.

Red sweet slices for chukandar (beetroot) are going to appeal everyone. Eat is in salad, make its kheer, drink its juice or make a beet soup. Choice is yours but have it must especially in the winter.

Tags: Chukandar for Face Importance of Beetroot Chukandar Soup Recipes

Benefits Of Chukandar

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Chukandar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Chukandar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   5 Comments   |   38897 Views   |   24 Jan 2016
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

There are so many health benefits of chukandar. My sister makes lip balms out of chukandar by mixing it with coconut oil. It makes the lips pink. It is very beneficial in winter season. Thanks for sharing and giving us a platform for knowledge.

  • Dania Asad, Karachi

It is difficult to resist the ruby red juiciness especially when you know just how good beetroot is for you. They are so beneficial for the health and also they are rich in many nutrients which can increase the blood flow and haemoglobin.

  • Urooj, Karachi

There are limitless benefits of chukandar and they cannot be discussed in one article. I also have tried many remedies from chukandar. it makes the skin glow, increase the hemoglobin level and also it is very good for the liver.

  • ishrat, Karachi

The benefits of chukandar are limitless but this article just confirmed it for me. And moreover there are many recipes I can cook this delicious vegetable in! I can’t wait!

  • Saba, karachi

exactly.

  • Ramis,

سردیوں میں چقندر کے حیران کن فوائد

سردیوں میں چقندر کے حیران کن فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں چقندر کے حیران کن فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔