اجوائن کی چار قسمیں دانہ اجوائن، کرفس، اجموداور خراسانی کے نام سے مشہو ر ہیں ۔ جو سب جدا جدا فوائد رکھتی ہیں۔ سب سے زیدہ کھپت دانہ اجوائن کی ہے ۔ پرانے یونانی حکیموں نے اس سستی دوا کوبڑھتے ہوئے پیٹ کو کم کرنے والی ، گیس کم کرنے والی، قبض دور کرنے والی اور میدہ آنتوں کے فعل کو تیز کرکے بھوک بڑھانے والی دوا کے طور پر استعمال کیا۔
صدیوں سے دنیا کے گوشے گوشے میں اسے گھریلو دوائی کے طو رپر استعمال کیا جاتا ہے ۔ تمے کی اجوائن جو پیٹ کے شدید سے شدید درد کو منٹوں میں ختم کردیتی ہے ۔
یونانی حکیموں کے رواج دینے سے صدیوں بھر سے دنیا بھر میں بنائی جاتی ہے ۔ آج کل ہمارے ملک میں لاکھوں خاندان سال بھر کے لیے سبز جنطل (تتمہ ۔کالوسنتھ) میں تھوڑا سا سوراخ کرکے اس میں جس قدر اجوائن سما سکے ٹھونس ٹھونس کر بھرکر کا ٹا ہوا ٹکڑا تمے کے اوپر لگا کر اس کے ارد گرد دھاگا لپیٹ کر دس بیس دن میں جب اجوائن تخمے کا رس(پانی)اپنے اندر جذب کرکے پھول جاتی ہے تو بعض معالج صرف اجوائن کو اور دوسری اجوائن کو بمع تخمے کے اندرونی خشک چھلکوں کو پیس کر سال بھر کے استعمال کے لئے شیشوں میں بھر کر سنبھال رکھتے ہیں ۔
پھر ایک چھٹانک اس بنی ہوئی اجوائن میں سوا تولہ سیا ہ زیرہ اور آدھ چھٹانک کالا نمک ملا کر ہوا گیس خارج کرنے ، قبض توڑنے اور سخت سے سخت پیٹ درد آناً فاناً دور کرنے کے لئے دو رتی سے ڈیڑھ ماشہ تک دن میں ایک مرتبہ پانی ، چائے یا سونف کے عرق کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ۔
جب لیموں کا موسم ہو تو آدھ سیر اجوائن کو ایک سیر لیموں کے پانی میں بھگو کر کسی چوڑے منہ کے برتن میں ڈال کر اس کے اوپر چھلنی والی جانی کا ٹکڑا دے کر دھوپ میں رکھ کر پانی خشک ہونے پر اسی طرح سات مرتبہ تر اور خشک کرکے پیس کر سنبھال رکھیں۔ یہ لیموں والی اجوائن رُکے ہوئے ڈکارجاری کرنے اور آنتوں کی ریح جاری کرنے، بھوک لگانے اور میدہ کو طاقتور بنانے کے لئے ایک کامیاب گھریلو دوائی ہے ۔
حکیم شاہ نذیر کا جڑی بوٹی والا دیسی ٹوٹکہ جو کرے آپ کے وزن میں کمی
اجزاء
کالا زیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پچاس گرام
لاکھ دانہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پچاس گرام
کلونجی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پچاس گرام
اجوائن کے پتے ۔۔۔۔۔۔۔پچاس گرام
طریقہ
تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں اور روزانہ ایک چائے کا چمچ کھالیں صبح نہار منہ (یعنی ناشتے سے پہلے)
Today we are sharing exclusive benefits of ajwain for weight loss in Urdu.
Ajwain or carom seed is a natural herb seed with lots of benefits especially for the stomach. Using ajwaing seeds and leaves are significantly helpful in relieving stomach pain, stomach diseases, constipation and other related problems. Moreover and the most, ajwain is also helpful to reduce fats from the body.
Here is how to use ajwain for weight loss.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ajwain Weight Loss Tips Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ajwain Weight Loss Tips Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.