پہلے پین میں پانچ کھانے کے چمچ گھی ڈال کر ہری الائچی کو کڑکڑا لیں۔
پھر اس میں لونگ اور سوجی شامل کرکے اتنا بھونیں کہ خوشبو آنے لگے اور رنگ تھوڑا سا تبدیل ہو جائے۔
اب الگ پین میں ایک کھانے کا چمچ گھی، ایک گلاس پانی، اورنج کا گودا اور چینی ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
جب یہ ساری چیزیں ایک جان ہو جائیں تو اس میں سوجی شامل کرکے مسلسل پکاتے جائیں۔
جب یہ گاڑھا ہونے لگے تو اس میں کشمش اور اورنج کے چھلکے ڈال کر مکس کریں اور اُتار لیں۔
تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں۔