BBQ Chicken Noodles Recipe in Urdu



7585 Views 1 Comments

باربی کیو چکن نوڈلز

اجزاء:
بون لیس چکن آدھا کلو
باریک کٹی ہوئی بند گوبھی ایک عدد
نوڈلز ایک پیکٹ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
باریک کٹی ہوئی شملہ مرچ دو عدد
باریک کٹی ہوئی گاجر دو عدد
چینی ایک چائے کا چمچ
تِل کا تیل ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
چکن تکہ مصالحہ دو کھانے کے چمچ
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
تیل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ


BBQ Chicken Noodles banane ka tarika



ترکیب:
ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے ایک پیکٹ نوڈلز ڈالیں۔
ساتھ میں تیل شامل کردیں۔
جب نوڈلز گل جائیں تو پانی نتھار لیں اور فوراً ہی ٹھنڈے پانی سے دھوکر دوبارہ ذراسی چکنائی ملا دیں۔
پھر چکن میں چکن تکہ مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک اور لیموں کا رس ملا کر فرائنگ پین میں ذرا سا تیل ڈال کر مصالحہ لگی چکن کی بوٹیاں پھیلا کر سینک لیں۔
جب وہ گولڈن براؤن ہوجائیں تو نکال لیں۔
اس کے بعد ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے باریک کٹی گاجر، باریک کٹی شملہ مرچ اور باریک کٹی بند گوبھی ڈال کر ہلکا سا فرائی کرلیں۔
پھر اس میں سویا سوس، سفید سرکہ، نمک اور چینی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور تیار چکن بوٹی اور نوڈلز ملا دیں۔
اوپر سے تِل کا تیل ڈال دیں۔
آخر میں باربی کیو چکن نوڈلز گرم گرم سرو کریں۔
ساتھ میں چلی سوس اور ٹومیٹو سوس رکھ دیں۔

Zubaida Tariq , Posted By: Wajiha,


Related Recipes View All

Reviews & Comments (1)

Anum Hashmi - Wazirabad Oct 26, 2013
i really like U Aapa..May ALLAH always bless u


Comments:


New to KFoods? Join for free!

BBQ Chicken Noodles in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chinese Food by Zubaida Tariq .

Blog

Coconut Oil Benefits for Hair, Dryness and Nails

Coconut Oil Benefits for Hair, Dryness and Nails

17 Jan 2018
Beauty and Skin Care

Hamla Khawateen Zaror Khayen

Hamla Khawateen Zaror Khayen

16 Jan 2018
Health and Fitness

Khubani Ki Giri Mout Ka Bais Ban Sakti Hai

Khubani Ki Giri Mout Ka Bais Ban Sakti Hai

16 Jan 2018
Health and Fitness