White Sauce Macaroni Recipe in Urdu

White Sauce Macaroni

وائٹ ساس میکرونی

اجزاء:
وائٹ ساس میکرونی کھانے میں مزیدار اور کریمی لگتی ہے۔ لیکن اس کو پکانا اتنا آسان نہیں ہے۔ یہ ہر کسی سے اچھی بنتی بھی نہیں ہے کیونکہ اس میں دودھ اور کریم کے ساتھ مکھن کا بھی استعمال ہوتا ہے جو ذائقہ دار تو ضرور ہوتا ہے مگر ان کو ایک ساتھ پکانا مشکل ہو جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو کے فوڈز میں انٹرنیشنل شیف کا بتایا ہوا وائٹ ساس میکرونی بنانے کا طریقہ بتانے جا رہے ہیں جو شاید آپ کو بھی کام آئے۔
وائٹ ساس میکرونی بنانے کے اجزاء:
ایک پاؤ چکن،
ا سے 2 گاجریں،
2 ہری مرچیں،
آدھا کلو میکرونی،
2 کپ دودھ،
1 چمچ مکھن،
1 چمچ چیز،
4 چمچ مایونیز،
1 کپ دہی،
سویا ساس، چلی ساس،
سرکہ،
3 کپ آئل،
گرم مصالحہ (پاؤڈر)،
پیاز،
ٹماٹر۔
٭ پیاز، ٹماٹر، گاجر اور ہری مرچ کو کاٹ کر رکھ لیں۔
٭ چکن کو دھو کر کچھ دیر نمک لگا کر رکھیں اور پھر اسے ابال لیں۔
٭ سب سے پہلے دودھ کو ابالیں، پھر اس میں آئل ڈال کر 3 سے 5 منٹ پکائیں اور اس میں کٹی ہوئی پیاز اور پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح پکائیں جب تک پیاز فرائی ہو جائے۔
٭ میکرونی کو اُبال کر رکھ لیں۔
٭ اب اس میں مکھن، دہی، مایونیزاور 4 کپ پانی ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
٭ پھر اس میں گاجر، ہری مرچ، سویا ساس، چلی ساس اور میکرونی ڈال کر 15 منٹ کیلئے دم دے دیں۔
شیف کا راز:
جب بھی وائٹ ساس میکرونی پکائیں، اس میں سب سے پہلے دودھ اور آئل کو ایک ساتھ پکائیں اور پھر اس میں پیاز کو ڈالیں اور بھونیں تاکہ پیاز کا ذائقہ دودھ کے ساتھ مکس ہو جائے اور جب ساس بنے تو دودھ خود بخود گاڑھا ہو جائے تاکہ یہ کھانے میں تھوڑی سی سخت محسوس ہو۔

Posted By: Humaira, Lahore

Find out the White Sauce Macaroni Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chinese Food. White Sauce Macaroni is very famous in desi people. At KFoods you can find White Sauce Macaroni and all the urdu recipes in a very easiest way.

White Sauce Macaroni

White Sauce Macaroni in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chinese Food.

مزید چائنیز کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment