پہلے ایک پیکٹ ہری جیلی کو پک کر ٹھنڈا کر لیں اور باریک ٹکڑے کر لیں ۔اب ایک کپ کریم چیز ،ایک پیکٹ فریش کریم اور چار کھانے کے چمچے پسی چینی کو مکس کریں ۔ایک کلو لال تربوز کے بیج نکال کر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں ۔اس کے بعد ایک سرونگ ڈش یا گلاس میں پھینٹی ہوئی کریم ڈالیں ۔اوپر تربوز اورجیلی کے ٹکڑے ڈالیں ۔اس پر آدھا کپ لال شربت ڈالیں اور آخر میں دو کھانے کے چمچے کٹے پستے ڈال کر سرو کریں ۔