کڑاہی میں تیل گرم کر کے چھوٹی الائچی ڈالیں۔ جب خشبو آنے لگے تو اس میں اخروٹ شامل کر کے ہلکا سا بھون لیں پھر کھویا، چینی اور سوجی ڈال کر مزید پانچ منٹ سے دس منٹ بھونیں۔ اس کے بعد تھالی میں چکنائی لگا کر حلوہ پھیلا دیں۔ اوپر سے تھوڑا کھویا، بادام اور پستے ڈال کر سرو کریں۔