ایک مستطیل ڈش میں 1عدد سلائس میں کٹے پاﺅنڈ کیک کی تہہ لگائیں ۔ کیک کے سلائس اگر بڑے ہوں تو ڈش کے حساب سے کاٹ لیں ۔ اب اس پر 3/4کپ اسٹرانگ کافی ڈال دیں ۔ ایک پیالے میں 1کپ پسی چینی ، 1/2کپ چاکلیٹ سیرپ اور 8اونس کریم چیز اچھی طرح پھینٹیں ۔ پھراس میں 2کپ کریم ڈال کر اتنا پھینٹیں کہ آمیزہ لائٹ اور فلفی ہوجائے ۔ اب ڈش میں سیٹ کیے کیک پر تیار آمیزے کی تہہ لگائیں ۔ کٹی ہوئی چاکلیٹ کورڈ ٹافی چیز چھڑکیں اور تیار فروسٹنگ کی تہہ لگادیں ۔ آخر میں چاکلیٹ کورڈ ٹاجی چھڑکیں اور ڈھانپ سیٹ کرنے کے لیے کم از کم 1گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں