ٹیسٹی چکن تکہ
اجزاء:
مرغی...............ایک کلو تکے کے پیس
لہسن پیسٹ...............ایک کھانے کا چمچ
ادرک پیسٹ...............ایک چائے کا چمچ
پسی لال مرچ...............ایک کھانے کا چمچ
زردے کا رنگ...............چٹکی بھر
کالی مرچ...............پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
نمک...............ایک چائے کا چمچ
تیل...............دو کھانے کے چمچ
اجینو موتو...............ایک چٹکی
ترکیب:
مرغی کے تکے کہ پیس بنا لیں یا بنوا کر ہی خریدیں، اب اس میں ادرک لہسن، نمک پسی لال مرچ، کالی مرچ، زردے کا رنگ، اجینو موتو ڈال کر ایک سے دو گھنٹی میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں پھر اسے سیخوں میں لگا کر چاہیں تو کوئلے پر پکائیں اور اوپر سے برش کی مدد سے تیل لگاتے رہیں یا پھر اسے ایک پتیلی میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر دھیمی آنچ پر رکھ دیں جب گل جائے تو کوئلہ جلا کر اس پتیلی میں دھونی دے دیں تکہ بن جائے تو اوپر سے لیموں ڈال کر سرو کریں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi