پھول گوبھی کے پھول الگ کرلیں ان پر دہی میں مکس تندوری مصالحہ لگا کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ایک پین میں تیل گرم کریں اور پیاز کو سنہرا کرلیں۔ لہسن ادرک پیسٹ ڈالنے کے بعد مصالحہ لگی پھول گوبھی شامل کرلیں۔ پین کو ڈھک کع ہلکی آنچ پر پھول گوبھی نرم ہوجانے تک پکائیں آخر میں لیموں کا رس تلی پیاز مکس کریں اور بادام سے سجا کر نان کے ساتھ پیش کریں۔