ایک کپ دودھ گرم کرکے اس میں ایک کپ چینی ڈال کر پکائیں، یہاں تک کہ وہ حل ہوجائے۔
اب باقی ایک کپ دودھ کو 2/1 کپ چھلے اور پسے بادام کے ساتھ بلینڈ کرکے5عددانڈے،میٹھے دودھ، 4اونس مکھن،2/1کپ خشک دودھ، بادام کے پیسٹ ،2/1 چائے کا چمچہ زعفران اور ایک چٹکی پیلے رنگ میں شامل کردیں اور مکس کرلیں۔
پھر مکسچر کو ایک ٹرے پر ڈالیں۔اوپر سے بادام اور پستے چھڑک کر 180ڈگری پر 30 منٹ بیک کرلیں۔یہاں تک کہ وہ لائٹ گولڈن ہوجائے۔آخر میں ٹھنڈا یا گرم سروکریں۔