پانی گرم کر یں۔ اس میں ٹماٹر ڈبو دیں۔ ذرا نرم ہو جائیں تو چھلکا اتار لیں اور ہاتھ سے خوب ملیں۔ اب برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھیں اور کارن فلور، مکھن، کالی مرچ، نمک، اجینو موٹو، ادرک اور پیاز ڈال دیں۔ چمچے سے خوب ہلاتی جائیں۔ چند سیکنڈ بعد قیمہ بھی ملا دیں۔ اور پانچ منٹ بعد اتار لیں۔ اسپاگیٹی پانی میں ابال کر چھان لیں۔ ایک ڈش میں اسپاگیٹی بچھائیں۔ اوپر سے قیمہ اور ٹماٹر ڈال دیں۔ کٹا ہوا ہرا دھنیا اور ہری مرچ، لمبائی کے رخ کاٹ کر ،سجا دیں۔ (قیمہ مشین میں دو دفعہ نکا لیں تاکہ باریک ہو جائے)۔