Sizzling Chicken Manchurian Recipe in Urdu

Sizzling Chicken Manchurian
Recommended By Chef 00.20 To Prep
5 Servings 00.35 To Cook
Tips About Recipe 114 Views
0 Comments

سزلنگ چکن منچورین

اجزاء:
•چکن بون لیس_____ آدھ کلو
•میدہ_____ 4کھانے کے چمچ
•انڈہ_____ 1عدد
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•سفید مرچ_____ 1چائے کا چمچ
•کھانے کا تیل_____ 2کھانے کے چمچ
•کھانے کا تیل_____ 2کھانے کے چمچ
•لہسن_____ 1کھانے کا چمچ
•کٹی لال مرچ_____ 1کھانے کا چمچ
•کیچپ_____ 1اور آدھ کپ
•سرکہ_____ 4کھانے کے چمچ
•سویا سوس_____ 2کھانے کے چمچ
•ووسٹر شائر سوس_____ 2کھانے کے چمچ
•کارن فلار_____ حسبِ ضرورت
•ثابت لال مرچیں_____ 5-6عدد
•کالی مرچ پاؤڈر_____ 1کھانے کا چمچ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•پانی_____ 2کپ
•چِلی سوس_____ 1کھانے کا چمچ
•ہری پیاز_____ گارنش کے لئے

ایک باؤل میں چکن کے ٹکڑے، میدہ، انڈہ، نمک، سفید مرچ اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے پندرہ سے بیس منٹ سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب میرینیٹ کئے ہوئے چکن کو درمیانی ہلکی آنچ پرگولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں اور نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں لہسن اور ثابت لال مرچیں ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔
اب اس میں سرکہ، کیچپ، نمک، کالی مرچ، کٹی لا ل مرچ، سویا سوس، ووسٹر شائر سوس اور چِلی سوس ڈال کر دو منٹ اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں چکن کے ٹکڑے اور پانی ڈال کر تین منٹ پکائیں۔
اب پانی میں مکس کیا ہوا کارن فلار ڈالیں اور اچھی طرح پکا لیں۔
پھر توے کو گرم کر کے اس پر مکھن لگائیں اور اس پر تیار کیا ہوا چکن منچورین ڈال دیں۔
اب سبز دھنیے سے گارنش کر کے فرائیڈ رائس کے ساتھ سرو کریں۔

Posted By: samira, Multan

Find out the Sizzling Chicken Manchurian Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chinese Food. Sizzling Chicken Manchurian is very famous in desi people. At KFoods you can find Sizzling Chicken Manchurian and all the urdu recipes in a very easiest way.

Sizzling Chicken Manchurian

Sizzling Chicken Manchurian in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chinese Food.

مزید چائنیز کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment