Sheermal Recipe in Urdu

Sheermal
Recommended By Chef 00.00 To Prep
As Desired Servings 00.15 To Cook
Tips About Recipe 3330 Views
0 Comments

شیر مال

اجزاء:
1. میدہ_____ ڈھائ کپ
2. نمک_____ 3 چوتھائی چائے کے چمچ
3. چینی_____ 1 کھانے کا چمچ پسی ہوئی
4. کھویا_____ آدھ کپ
5. خمیر_____ ڈھائ چائے کا چمچ
6. کیوڑا_____ 1 چائے کا چمچ
7. گھی_____ 3 کھانے کے چمچ
8. کریم_____ 3 کھانے کے چمچ
9. انڈا_____ 1 عدد
10. فل کریم ملک پاؤڈر_____ 4 کھانے کے چمچ
11. نیم گرم پانی_____ ڈو بنانے کے لیے
12. دودھ_____ برش کرنے کے لئے

• ایک پیالے میں میدہ، نمک، چینی، کھویا، خمیر، کیوڑا، گھی، کریم، انڈا اور فل کریم ملک پاؤڈر کو مکس کرلیں۔
• پھر نیم گرم پانی کے ساتھ نرم ڈو گوندھ لیں اور اسے اتنا چھوڑ دیں کہ وہ ڈبل ہو جائے۔
• اب ڈو کی بالز بنالیں۔
• اب انھیں ہاتھ سے دباکر طشتری جتنا کر لیں اور فوائل لگی ٹرے پر پھیلا دیں۔
• پھر اس پر درمیان میں کانٹے کی مدد سے سوراخ کر لیں۔
• پھر اسے ڈھک کر پنتالیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
• اس کے بعد اس پر دودھ برش کی مدد سے لگا دیں۔
• پھر اس کو 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لیے بیک کرنے رکھ دیں۔
• اب اس کو نکال کر تھوڑا سا دودھ لگا کر فوائل سے کور کرکے رکھ دیں۔
• جب تک کہ آپ اسے استعمال کریں۔

Posted By: samira, karachi

Find out the Sheermal Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Roti, Nan & Bread. Sheermal is very famous in desi people. At KFoods you can find Sheermal and all the urdu recipes in a very easiest way.

Sheermal

Sheermal in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Roti, Nan & Bread.

مزید نان اور چپاتی ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment