Shahi koftey Recipe in Urdu

Shahi koftey

شاہی کوفتے

اجزاء:
قیمہ ----- آدھا کلو
پپیتا ---- ایک چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی ---- 4 سے 5 عدد
کوکونٹ پاؤڈر ----- ایک کھانے کا چمچ
سیاہ زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
بھنے ہوئے چنے ----- دو کھانے کے چمچ
لونگ ----- 4 سے 5 عدد
جاوتری ----- آدھا چائے کا چمچ
خشخاش ----- ایک چائے کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
کوفتے بھرنے کے لیے
ہری مرچ٬ ہرا دھنیا٬ پیاز


مصالحہ برائے گریوی

پیاز ----- ایک عدد
پسا ہوا دھنیا ----- ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر ----- دو چائے کے چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
لہسن پیسٹ ----- آدھا چائے کا چمچ
ادرک پیسٹ ----- آدھا چائے کا چمچ
دہی ----- آدھا کپ
تیل یا گھی ----- تین چوتھائی کپ
قیمہ میں پپیتا٬ چھوٹی الائچی٬ کوکونٹ پاؤڈر٬ سیاہ زیرہ٬ بھنے ہوئے چنے٬ لونگ٬ جاوتری٬ خشخاش اور نمک ملا کر نہایت باریک پیس لیں یا گرائنڈ کر لیں اس کے کوفتے بنا کر اس میں کٹی ہوئی پیاز اور ہرا مصالحہ بھر دیں- کوفتوں کو ہلکا براؤن فرائی کر لیں-


ترکیب برائے گریوی

پیاز کو فرائی کر کے باہر نکال لیں اور گرائنڈ کر لیں- سرخ مرچ پاؤڈر٬ نمک٬ لہسن پیسٹ اور ادرک پیسٹ دہی میں حل کر دیں- تین چوتھائی کپ گھی یا تیل گرم کریں اور پیاز کو مصالحوں کے ساتھ فرائی کر لیں- پانی ڈال کر پکائیں پھر کوفتے ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں حتیٰ کہ تیل نکل آئے اور گرما گرم سرو کریں-

Posted By: ~Sani~, karachi

Find out the Shahi koftey Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Eid Special. Shahi koftey is very famous in desi people. At KFoods you can find Shahi koftey and all the urdu recipes in a very easiest way.

Shahi koftey

Shahi koftey in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Eid Special.

مزید عید اسپیشل ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

Best thing i found in this Shahi koftey is that it has very easy ingredients and instructions. I have eaten many Eid Recipes but this is the most delicious one.

Feb 15, 2017 Zaina Sialkot

Leave Comment