سلاد رول
اجزاء:
چکن بریسٹ ۔۔۔۔ایک عدد
نمک۔۔۔۔حسب ذائقہ
پسا ہوا لہسن۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
کٹی ہوئی کالی مرچ ۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
سرکہ۔۔۔۔دو کھانے کے چمچ
براون شوگر۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
سلاد کے پتے۔۔۔۔حسب ضرورت
بند گوبھی۔۔۔۔آدھی پیالی
گاجر۔۔۔۔آدھی پیالی
زیتون۔۔۔۔دس سے بارہ عدد
شملہ مرچ۔۔۔۔چار کھانے کے چمچ
مایونیز۔۔۔۔دو کھانے کے چمچ
مسٹرڈ پیسٹ۔۔۔۔ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سموسوں کی چوکور پٹیاں ۔۔۔۔حسب ضرورت
ترکیب:
۱) چکن بریسٹ کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور ایک پیالے میں نمک ،لہسن کالی مرچ ، سرکہ براون
شوگر ملا کر اس کو میرینیٹ کر لیں۔
۲) آدھا گھنٹہ رکھنے کے بعد اسے ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں ، چکن بریسٹ جب اپنے ہی پانی میں گل
جائے تو اسے چولہے سے اتار لیں۔
۳) گاجر اور بند گوبھی کو کش کر لیں ، شملہ مرچ کے چھوٹی ٹکڑے کاٹ لیں ۔ مایو نیز میں گاجر ،بند گوبھی ،
شملہ مرچ اور زیتون ملائیں اور ساتھ ہی مسٹرڈ پیسٹ بھی شامل کردیں ۔
۴) سلاد کے پتے دھو کر خشک کر کے رکھ لیں۔
۵) سموسے کی پٹیوں کو توے پر ہلکا سا سینکیں اور سلاد کے پتے رکھ دیں ۔
۶) اس پر گاجر اور گوبھی کا مکسچر پھیلا کر لگائیں پھر چکن کا پارچہ رکھیں اور چاہیں تو دوبارہ سے گاجر اور
گوبھی کا مکسچر لگا کر سلاد کے پتے کو ٹائیٹ رول کر لیں ۔
Posted By: Tabasum Noman, Lahore
Add Your Recipe