Sagodana Kheer Recipe in Urdu

Find delicious Sagodana Kheer recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Sagodana Kheer recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Sagodana Kheer recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Sagodana Kheer
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

10839 Views 0 Comments

ساگودانہ کھیر
اجزاء:
ساگودانہ بچوں کی پسندیدہ اور مفید غذا ہے اس کو بچوں کی ٹھوس غذا بھی کہا جاسکتا ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس میں موجود ببل جیسے دانے برے لگتے ہیں، اور کچھ کو اس کا ذائقہ نہیں بھاتا۔ لیکن یہ غذائیت کے اعتبار سے فائدہ مند غذا ہے اور اس میں خاص طور پر کیلشئیم کی وافر مقدار موجود ہے۔ اس کو کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں، شدید اسہال یا ڈائریا میں اس کے کھانے سے فوراً افاقہ ہوتا ہے اور دست رک جاتے ہیں۔ بچوں کو موٹا اور صحت مند بناتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں موجود میگنیشئیم اور کیلشئیم جسم کو ٹھوس اور مضبوط بناتا ہے۔ یہاں ہم ساگودانے سے بہت مزیدار کھیر بنا رہے ہیں جو وہ لو گ بھی شوق سے کھائیں گے جن کو ساگودانہ پسند نہیں۔ تو آئیے کھیر بناتے ہیں۔
ساگودانہ ۔۔۔ ایک کپ
خشک دودھ ۔۔۔ ایک چوتھائی کپ
دودھ ۔۔۔۔۔5 کپ
چینی ۔۔۔ آدھا کپ
حسبِ منشا میوہ جات
الائچی پاؤڈر۔۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
زعفران ۔۔ اگر ہو تو ایک چٹکی نہ ہو تو ضروری نہیں
ترکیب:
ایک پیالے میں یاک کپ ساگودانہ ایک گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔ اب ایک پین میں ایک چمچ گھی میں تمام میووں کو ہلکا سا فرائی کر کے الگ رکھ لیں۔ اب اسی پین میں ساگودانہ ڈال کر ایک منٹ تک بغیر کسی تیل کے بھون لیں۔ اب اس میں خشک دودھ ڈال کر ذرا سا چلائیں۔ اب اس میں دودھ ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں ، آنچ درمیانی رکھیں۔ اب جب دودھ کی مقدار پکتے پکتے کم ہوجائے تو اس میں چینی ڈال دیں اور پکنے دیں۔ جب اور گاڑھا ہوجائے تو اس میں تمام فرائی کیے ہوئے میوے ڈال دیں۔ اگر زعفران ہو تو ایک چٹکی ڈال دیں ورنہ چند قطرے کیوڑا ٹپکادیں۔ اس کے بعد اس میں الائچی پاؤڈر ڈال دیں۔ جب مرضی کے مطابق کھیر گاڑھی ہوجائے تو اتار لیں اور ڈش میں نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اوپر سے خشک میوہ جات سے سجادیں۔ لیجیے آپ کی لذیذ اور فائدہ مند ساگودانہ کھیر تیار ہے۔ خود بھی کھائیں مہمانوں کو بھی پیش کریں۔
Posted By: Afshan, Lahore

Find out the Sagodana Kheer Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Sagodana Kheer is very famous in desi people. At KFoods you can find Sagodana Kheer and all the urdu recipes in a very easiest way.

Sagodana Kheer

Sagodana Kheer in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

مزید آئسکریم, سوئیٹ ڈیشز ریسیپیز
Reviews & Comments