ساگودانہ کو چن کر اچھی طرح صاف کر لیجئے۔
ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔
دودھ ابلنے لگے تو اس میں سا گودانہ ڈال دیجئے۔
جب ساگودانہ مل کر پھول جائے تو اس میں حسب پسند چینی, پستا اور بادام کی گریاں ڈال دیجئے اور پکنے دیجئے۔
جب پک کر کھیر کی طرح گاڑھا ہو جائے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔
ساگودانہ کی لذیذ کھیر تیار ہے۔