Chana Pulao Recipe in Urdu

Find delicious Chana Pulao recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chana Pulao recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chana Pulao recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chana Pulao
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

569 Views 0 Comments

مزیدار چنا پلاؤ
اجزاء:
اجزاء:

۔ چاول
۔ ابلے ہوئے چنے
۔ ثابت گرم مصالحہ
۔ جائفل جاویتری کا پاؤڈر
۔ تیز پتا
۔ ادرک لہسن کا پیسٹ
۔ پیاز لمبی کٹی ہوئی
۔ ٹماٹر
۔ ہلدی
۔ پسا ہوا گرم مصالحہ
۔ اچار
۔ املی
۔ نمک
۔ ہری مرچ ہرا دھنیا
ترکیب:
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Chana Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Chana Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Chana Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chana Pulao

پلاؤ بنانے کا طریقہ: ایک دیگچی میں تیل ڈال کر اس میں پیاز شامل کریں اور اسے ہلکا گولڈن ہونے دیں، پھر ثابت زیرہ، لانگ، دار چینی، کالی مرچ، تیز پتا اور بدیان کے پھول ڈال کر ہلائیں اسکے بعد ہری مرچ اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ تک بھونیں۔ اب ہلدی، پسا گرم مصالحہ، ایک چمچ املی، اچار اور ٹماٹر شامل کرکے ٹماٹر نرم ہونے تک بھونیں۔ اب ابالے ہوئے چنے ڈال کر کچھ دیر تک پکائیں پھر اس میں پانی، ثابت ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کرکے ایک ابال آنے تک پکائیں۔ اسکے بعد بھیگے ہوئے چاول ڈال کر پہلے درمیانی آنچ پر تھوڑا پکنے دیں جب پانی سوکھنے لگے تو ہلکے ہاتھ سے چاولوں کو ہلا اس میں اوپر سے چاروں طرف تھوڑا گھی ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں اور چولہا ہلکا کرکے دم پر رکھ دیں دس منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر دیکھیں دھواں آجائے تو چولہا بند کردیں۔ مزیدار چنے کا پلاؤ تیار ہے اب اسے رائتے اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیں۔

Reviews & Comments