Rasmalai Recipe in Urdu

Find delicious Rasmalai recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Rasmalai recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Rasmalai recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Rasmalai
chef Recommended By Chef
time-clock 00.40 To Prep
time-clock 00.30 To Cook
5 Servings
Tips About Recipe

1953 Views 0 Comments

رس ملائی
اجزاء:
•کارن فلور_____ 1چائے کاچمچ
•دودھ_____ 2لیٹر
•کاجو_____ 35گرام
•بادام_____ 35گرام
•پستہ_____ 35گرام
•زعفران_____ 1چٹکی
•کنڈنسڈ ملک_____ 1/2کپ
•پانی_____ 4 کپ
•چینی_____ 1 کپ
•لیموں کارس_____ 3چائے کے چمچ
•یلو فوڈ کلر

ترکیب:
ایک پین میں دودھ (ایک لیٹر )لے کر اُبال لیں ۔
اب اس میں لیموں کا رس ڈال کر دودھ کی پھُٹکڑیاں بنا لیں ۔
اب اس دودھ کو ایک ململ کے کپڑے میں ڈال کر چھا ن لیں اور ہلکا سا نچوڑ کر فالتو پانی نکال لیں ۔
اب نچوڑی ہوئی پوٹلی کو دوبارہ تیس منٹ تک لٹکا لیں تاکہ مزید پانی نکل جائے ۔
اب پھٹے ہوئے دودھ کو ایک برتن میں ڈال کر اس میں کا رن فلور ڈال دیں اور ہلکا سا ملائم کر لیں اور اس کے پیڑے بنا لیں ۔
اب ایک پین میں پانی, فوڈ کلر اور چینی لے کر اچھی طرح ہلا کر مکس کرلیں ۔
اب چولھے کی آنچ کو تیز کر یں اور اس میں تیار کیے ہوئے پیڑے ڈال دیں ۔
اب ڈھکن بند کر لیں اور اٹھارہ منٹ تک پکا کر نکال لیں ۔
اب تیار شدہ پیڑوں کو ایک برتن میں ڈال کر تیار شدہ شیرے میں ڈپ کریں اور ٹھنڈا کرلیں ۔
اب ایک پین میں دودھ (تین کپ )لیں اوراس میں کنڈنسڈ ملک ،پستہ ،کاجو اور بادام ڈال کر بارہ سے پندرہ منٹ تک پکالیں اور گاڑھا ہونے پر اُتار لیں (دودھ ملائی تیار ہے )۔
اب ایک برتن میں پیڑے لیں اور اس پر تیار کی ہوئی دودھ ملائی ڈال دیں ۔
آپکی مزیدار رس ملائی تیار ہے ۔

Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Rasmalai Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Rasmalai is very famous in desi people. At KFoods you can find Rasmalai and all the urdu recipes in a very easiest way.

Rasmalai

Rasmalai in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

مزید آئسکریم, سوئیٹ ڈیشز ریسیپیز
Reviews & Comments