پران جلفریزی
اجزاء:
جھینگے(درمیانے)............½کلو
پیاز (لمبائی میں پتلی کٹی ہوئی)............2 عدد
ٹماٹر(لمبائی میں پتلے کٹے ہوئے)............2 عدد
ادرک (باریک کٹی ہوئی)............ایک انچ کا ٹکڑا
شملہ مرچ (لمبائی میں پتلی کٹی ہوئی)............ایک عدد
ہری مرچیں (لمبائی میں پتلی کٹی ہوئی)............3 عدد
ووسٹرشائر ساس............ایک کھانے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ............½چائے کا چمچہ
سو یا ساس............ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹو کیچپ ............½پیالی
املی کا گودا ............ایک چٹکی
کٹی ُہوئی کالی مرچ............ ½چائے کا چمچہ
مسٹرڈ پاؤڈر............½چائے کا چمچہ
سفید سرکہ............ایک کھانے کا چمچہ
تیل............¼پیالی
پسا ہوا گرم مصالحہ............چھڑکنے کیلئے
ترکیب:
کڑاہی میں تیل گرم کریں اور جھینگے 2منٹ تل کر نکال لیں۔اسی کڑاہی میں پیاز ہلکی بادامی کرلیں۔ اس میں علاوہ جھینگے‘ہری مرچ‘ شملہ مرچ اور ٹماٹر باقی تمام اجزاء ڈال کر10منٹ تک پکائیں‘پھرجھینگے‘ ہری مرچیں‘ شملہ مرچ اور ٹماٹر ملاکر مزید 5منٹ پکائیں‘اس میں گرم مصالحہ چھڑک کرڈش میں نکال لیں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi