Pizza Without Oven Recipe in Urdu

Find delicious Pizza Without Oven recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Pizza Without Oven recipe is one of the common and most searched dishes in the Italian Food recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Pizza Without Oven recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Pizza Without Oven
chef Recommended By Chef
time-clock 00.15 To Prep
time-clock 00.25 To Cook
4 Servings
Tips About Recipe

16661 Views 0 Comments

بغیر اوون کے پیزا
اجزاء:
پیزا کھانے کے لئے بچے ہر وقت تیار رہتے ہیں کہ کچھ ملے نہ ملے کسی طرح اماں پیزا آرڈر کرکے منگوا لیں، لیکن کیا ہی اچھا ہوگا پیزا خود ہی گھر پر بغیر اوون اور کم خرچ میں بنالیں مزہ بھی اور لذت بھی۔
ترکیب:
• سب سے پہلے تین کپ میدہ ، آدھ پیالہ دودھ، دو چمچ نیک، ایک چمچ چینی، ایک کپ آئل اور ایک کپ گرم پانی میں بھیگا ہوا خمیر ملا کر آٹے کی طرح گوندھیں اور پیزا کا ڈو تیار کرلیں۔
• ایک فرائی پین میں دو کپ آئل تھوڑی سی چھوٹی کٹی ہوئی پیاز، بون لیس چکن، ایک چمچ لال پسی ہوئی مرچ اور تھوڑا سا حسبِ ضرورت زیرہ ڈال کر چکن کو اچھی طرح پکائیں اور پکنے پر اس کو کسی دوسرے برتن میں نکال لیں ساتھ ہی پین کو اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں۔
• گوندھے ہوئے پیزا ڈو کا روٹی کی طرح پیڑا بنائیں اور اس پیرے کو پین میں رکھ کر پین سائز میں پھیلا لیں کہ گول دائرے کی شکل میں ڈو پھیل جائے، پین کے چاروں طرف ایک چمچ آئل لگا کر اس روٹی کو دو سے تین منٹ دونوں طرف سے پکائیں۔
• پھر اس ڈو کے اوپر پکائی ہوئی چکن، تین چمچ ٹماٹو کیچپ، دو چمچ اچھی طرح چیز، کٹی ہوئی چار سے پانچ ہری مرچیں، آدھی کٹی ہوئی پیاز، ایک چمچ لال کٹی ہوئی مرچیں ، دوبارہ چیز کی تہہ لگائیں، اور کیچپ دوبارہ ڈالیں ۔
• اب چولہے پر توے کو رکھیں اور اس کے اوپر یہ پین رکھیں، پین کے چاروں طرف ایک چمچ آئل کا چھڑکاؤ کرلیں اور چولہے پر اس سامان کو آٹھ سے بارہ منٹ پکنے دیں۔ لیجیے ہوگیا آپ کا پین پیزا تیار۔

ضروری ٹپس:
• پیزا کے ڈو اور تمام سامان کو بلکل ہلکی آنچ پر پکائیں۔
• چکن کا مصالحہ بنانے میں آپ تکے کا مصالحہ بھی ڈال سکتے ہیں، قورمہ مصالحہ بھی یا جو فلیور آپ پسند کرتے ہیں وہ استعمال کرسکتے ہیں۔
• پیزا میں کیچپ سادی چاہیں تو وہ ڈال لیں ورنہ چلی سوس کا استعمال بہتر رہے گا۔
Posted By: Afreen, karachi

Find out the Pizza Without Oven Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Italian Food. Pizza Without Oven is very famous in desi people. At KFoods you can find Pizza Without Oven and all the urdu recipes in a very easiest way.

Pizza Without Oven

Pizza Without Oven in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Italian Food.

Reviews & Comments