پیزا پارسلز
اجزاء:
•سموسہ پٹی_____ 2 درجن
•سوری رائس نوڈلز_____ 1 کپ
•چکن بریسٹ (باریک کٹے) _____ 2 عدد
•نمک_____ آدھ چائے کا چمچہ
•کالی مرچ_____ آدھ چائے کا چمچہ
•سوئٹ کارن_____ آدھ کپ
•شملہ مرچ_____ آدھ کپ
•سوری چلی گارلک سوس_____ 2 کھانے کے چمچے
•سوری سوئٹ سوس_____ 2 کھانے کے چمچے
•ہوئزن سوس_____ 2 کھانے کے چمچے
•چیڈر چیز_____ 1 کپ
•اوریگانو لیوز_____ 1 چائے کا چمچہ
ترکیب:
دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے اس میں دو عدد باریک کٹے چکن بریسٹ کے ساتھ آدھا چائے کا چمچہ نمک ،آدھا چائے کا چمچہ کالی مرچ،دو کھانے کے چمچے چلی گارلک سوس،دو کھانے کے چمچے سوئٹ سوس ، دو کھانے کے چمچے ہوئزن سوس،ایک کپ سوری رائس نوڈلز ،آدھا کپ سوئٹ کارن ،آدھا کپ شملہ مرچ اور ایک چائے کا چمچہ اوریگانو لیوز ڈال کر مکس کریں اور نکال لیں ۔
مکسچر کو ٹھنڈا کر کے اس میں ایک کپ چیڈر چیز شامل کریں ۔
اب مکسچر کو دو سموسوں کی پٹیوں میں بند کرکے اسے ڈیپ فرائی کریں ۔
Posted By: Hina, Islamabad