پنجیری
اجزاء:
سوجی ۔۔ آدھا کلو
گھی ۔۔۔ آدھا کلو
پھول مکھانے ۔۔ 25 گرام
پستہ ۔۔ 100 گرام
بادام ۔۔ 100 گرام
پسی چینی ۔۔۔۔ 300 گرام
کمر کس ۔۔ آدھا چائے کا چمچ
الائچی ۔۔ پانچ سے دس عدد
گوند کنی ۔۔ ایک پیالی
ترکیب:
ایک کڑاہی میں گھی گرم کرلیں۔ پھر اس میں پھول مکھانے فرائی کر کے نکال لیں۔ اس طرح گوند کنی کو بھی فرائی کرکے نکال لیں۔ ایک الگ کڑاہی میں سوجی اور گھی کو ڈال کر ہلکی آنچ پر براؤن کریں۔ پھر اس میں پستہ اور بادام ڈال کر بھونیں۔ ساتھ ہی الائچی کے دانے شامل کر کے گوند کنی، پھول مکھانے، کمرکس اور پسی چینی ڈآل کر اچھی طرح مجس کریں۔ سرونگ ڈش میں نکال لیں۔ پستہ سے گارنش کر کے سروکریں۔
Chef Afzal,Posted By: Laraib Ajmal,
Add Your Recipe