پالک بھرے پکوڑے
اجزاء:
ادرک لہسن: 1 کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ: 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر: ڈھائی کھانے کے چمچ
ہلدی: 1 چائے کا چمچ
چاول کا آٹا: 2 کھانے کے چمچ
بیسن: ڈھائی کپ
سوڈا: ¼ چائے کا چمچ
نمک: 2 چائے کے چمچ
پانی: حسبِ ضرورت
لمبائی میں کٹی مرغی: 125 گرام
پالک کے پتے: 7 سے 8 عدد
ترکیب:
ایک باؤل میں بیسن ڈالیں اور اس میں تمام مصالحے اور اجزاء ڈال کر پانی سے اچھی طرح مکس کر لیں، پھر مرغی کی ایک اسٹرپ پالک کے پتے میں فولڈ کر کے اسے ٹوتھ پِک سے بند کر لیں اور پھر تیار کردہ بیسن کے آمیزے میں ڈال کر گولڈن فرائی کر لیں، اسٹف پالک پکوڑے مزے سے کھائیں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi
Add Your Recipe