nikos Recipe in Urdu

nikos

نکوس

اجزاء:
خستہ مکئی کے پاپڑ 16-20عدد
سالسہ سوس کے لئے:
شملہ مرچ ایک عدد درمیانہ سائز
لہسن 2-3جوے
ٹماٹر 2عدد بڑا سائز
پیاز ایک عدد درمیانہ سائز
پنیر (کش کیا ہوا)4/3کپ
کالی مرچ 5-6عدد
خشک اورگینو چائے کا چمچہ
مرچ کی چٹنی (میٹھی) دو ٹیبل سپون
نمک حسب ذائقہ
۔ٹماٹر دھو کر درمیان سے کاٹیں اور بیج نکال دیں اور پھر باریک کاٹ لیں۔ پیاز چھیل کر دھو لیں اور باریک کاٹ لیں اور لہسن بھی چھیل کر دھو لیں اور پیس لیں۔ شملہ مرچ درمیان میں سے کاٹ لیں اور بیج نکال دیں اور باریک کاٹ لیں۔ کالی مرچ پیس لیں۔
2۔ان سب چیزوں (ٹماٹر، پیاز، لہسن، شملہ مرچ اور کالی مرچ)کو سالسہ سوس بنانے والی باقی تمام اشیائے ضرورت کے ساتھ ملا کر کمرے کے درجہ حرارت میں ایک گھنٹے کے لئے پڑا رہنے دیں۔
3۔خستہ مکئی کے ٹکڑے (پاپڑ)مائیکروویو پلیٹ میں رکھیں۔ ان پر سالسہ سوس اور کش کیا ہوا پنیر ڈال دیں اورمائیکر وویوہائی(100%)پر بغیر ڈھانپے دومنٹ کے لئے پکائیں۔
4۔فوراً استعمال کر یں ورنہ یہ نرم(Soggy)ہو جائیں گے۔
شیف کی ٹپ
خستہ مکئی کے پاپڑوں پر سفید سوس(White Sauce)اور مزریلہ پنیر(Mozzarella Cheese)کی ٹاپنگ بھی بہت اچھا ذائقہ دے گی۔

Posted By: Amber, karachi

Find out the nikos Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Barbeque. nikos is very famous in desi people. At KFoods you can find nikos and all the urdu recipes in a very easiest way.

nikos

nikos in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Barbeque.

مزید باربی کیو اور تندوری کھانے ریسیپیز

Reviews & Comments (1)

What about cooking nikos recipe for 10 people? how it can be done properly? Please tell it so I can make this and other barbeque recipes perfectly, without making it excessive and also preventing it being short while serving.

Mar 01, 2017 Kaleem Karachi

Leave Comment