Namkeen Pulao Recipe in Urdu

Find delicious Namkeen Pulao recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Namkeen Pulao recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Namkeen Pulao recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Namkeen Pulao
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

4828 Views 0 Comments

نمکین پلاؤ
اجزاء:
نمکین پلاؤ میں اُبلے ہوئے چنے اور بھنے ہوئے میوہ جات کو ایک ملا کر کھایا جائے تو یہ کھانے کا ذائقہ ہی بدل دیتے ہیں۔ پشاور میں چونکہ قدرتی طور پر ڈھیروں میوہ جات کے درخت اور خزانے موجود ہیں وہاں لوگ ہر چیز کے ساتھ میوے کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ذائقے کو چار چاند لگا سکیں۔
کے فوڈز میں آج ہم آپ کو بتائیں گے پشاور کی مشہور چنا میوہ پلاؤ کی ریسیپی جس کو بنا کر آپ بھی اپنے دسترخوان کی زینت بڑھا سکتی ہیں اور اگر مہمانوں کے لیے یہ ڈش بنا لیں تو آپ کی واہ واہ ہر جگہ ہوگی ۔۔
اس کو بنانے کے لیے محنت زیادہ ہوتی ہے مگر ذائقے کیلئے محنت تو آپ بھی روز ہی کرتی ہوں گی، تو چلیں آج بناتے ہیں تین اجزات کا ایک کھانا ۔۔
اجزاء:
٭ چاول ایک کلو
٭ گائے کا گوشت آدھا کلو
٭ چنے ڈیڑھ پاؤ اور اگر زیادہ پسند کرتی ہیں تو آدھا کلو
٭ آئل 4 کپ
٭ لال مرچ 3 چمچ
٭ کالی مرچ 5 سے 6 ثابت اور پاؤڈر 2 چمچ
٭ ہلدی ایک چمچ
٭ دھنیا ایک چمچ
٭ سونف ایک چمچ
٭ بادام، پستے، کشمش، کاجو ( ایک پیالی )
٭ آلو بخارے 6 سے 7
٭ جائفل جاوتری ( پاؤڈر آدھا چمچ)
٭ املی پیسٹ ( 2 چمچ )
٭ زیرہ آدھا چمچ
٭ لونگ 4 سے 5
٭ نمک 3 چمچ
٭ بادیان کا پھول 1 سے 2
٭ تیز پات 1
٭ دار چینی 2 سے 3 ٹکڑے
٭ پیاز 2 کٹی ہوئی باریک
٭ ٹماٹر 2 کٹے ہوئے
٭ لہسن ادرک کا پیسٹ 2 چمچ
٭ دہی 1 کپ
ترکیب:
٭ سب سے پہلے چاولوں کو بھگو دیں۔
٭ گوشت کو دھو کر اچھی طرح صاف کرکے رکھیں اور اس میں ایک چمچ کے برابر نمک لگا کر رکھ لیں۔
٭ چنے صاف کرکے ابال لیں، لیکن زیادہ نہ گلائیں۔
٭ میوہ جات کو توے پر اچھی طرح روسٹ کرلیں اور کوشش کریں کہ ہلکی آنچ پر ان کو روسٹ ہونے دیں۔
٭ پیاز کو فرائی کرلیں اور الگ کرلیں تاکہ یہ خُشک ہو جائیں۔
٭ اب اسی آئل میں سارا مصالحہ ( لال مرچ، کالی مرچ، لونگ، ادرک لہسن کا پیسٹ، بادیان کا پھول، دارچینی، ہلدی، دھنیا، زیرہ، جائفل جاوتری، نمک، ٹماٹر، املی کا پیسٹ ) اور ساتھ 6 کپ کے برابر پانی ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
٭ پھر اس میں ابلا ہوا گوشت اور چاول ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
٭ جب آدھا کچا دم آ جائے تو اس میں ابلے ہوئے چنے، آلو بخارے اور میوہ جات ڈال کر تیز پات رکھ کر مزید 10 منٹ کیلئے دم دے دیں۔
٭ لیجیے مزیدار پشاوری چنا میوہ پلاؤ بن کر تیار ہے۔
٭ اب اس پر پیاز فرائی ڈال کر دہی کے ساتھ سروو کردیں۔
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Namkeen Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Namkeen Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Namkeen Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Namkeen Pulao

Namkeen Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments