Namkeen Gosht Recipe in Urdu

Find delicious Namkeen Gosht recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Namkeen Gosht recipe is one of the common and most searched dishes in the Beef & Mutton recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Namkeen Gosht recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Namkeen Gosht
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3299 Views 0 Comments

نمکین گوشت
اجزاء:
کھانا بنانے کی شوقین ہر عورت ہوتی ہے چاہے وہ کوئی عام ہاوس وائف ہو یا کوئی اداکارہ۔ اس بات کا اندازہ آپ اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بنائے گئے کھانوں اور ان کی یوٹیوب ویڈیوز سے لگا سکتے ہیں۔ شگفتہ اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف قسم کی ویڈیوز ڈالتی رہتی ہیں۔ لیکن کچھ ماہ سے یہ اپنی بیٹی کی شادی میں مصروف تھیں جس کی وجہ سے نئی ویڈیوز نہیں بنا سکی تھیں۔ کچھ روز قبل انہوں نے نمکین گوشت یا افغانی گوشت بنانے کی زبردست ریسیپی بتائی تھی۔

ریسیپی:
٭ گائے کا 3 کلو گوشت ہڈی والا بڑے ٹکڑے کٹوا لیں۔ اس کو دھو کر اچھی طرح خُشک کرلیں۔
٭ 3 کپ آئل، 1/4 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور 2 چمچ نمک ڈال کر اس کو 20 منٹ پکائیں۔
٭ جب گوشت کا رنگ ہلکا سا تبدیل ہونے لگے، پتیلے کے چاروں کونوں کے اطراف گوندھا ہوا آٹا چپکائیں اور ڈھکن ڈھک دیں تاکہ پتیلے میں کہیں سے بھی ہوا کا گزر نہ ہوسکے اور اس کو 2 گھنٹے کے لیے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
٭ 1 کلو سے تھوڑے سے زیادہ آلوؤں کو دھو کر چھیل لیں اور اس کے بڑے ٹکڑے کاٹ لیں یعنی 1 آلو میں سے صرف 2 ہی ٹکڑے کرلیں۔
٭ 7 سے 8 شملہ مرچوں کا اوپری حصہ کاٹ کر اس کے اندر چیز کے ٹکڑے رکھیں اور لیموں کا رس نچوڑ کر رکھ لیں۔
٭ 4 سے 6 ٹماٹروں کو کاٹ لیں۔ ایک ٹماٹر میں سے 4 ٹکڑے کرلیں۔
٭ 2 گھنٹے بعد گوشت کا ڈھکن کھولیں، اس میں آلو، ٹماٹر اور شملہ مرچ ڈال دیں، ساتھ ہی ایک جگ پانی بھی شامل کرلیں۔
٭ اب پتیلے کے کونوں پر دوبارہ آٹا لگا کر ڈھکن کو چپکا دیں بالکل اسی طرح کہ ہوا کا گزر نہ ہوسکے۔
٭ آدھے گھنٹے کے بعد آپ ڈھکن کھولیں۔ آپ کا نمکین گوشت بن کر تیار ہے۔
ترکیب:
اس کو سروو کیسے کریں؟
نمکین گوشت کو زیادہ تر چاولوں کے ساتھ ہی سروو کیا جاتا ہے۔ لیکن اس کو سروو کرنے کے لیے آپ یہ طریقے بھی اپنا سکتی ہیں: ٭ سادی پلاؤ بنا کر اس کے ساتھ نمکین گوشت سروو کردیں۔
٭ نمکین گوشت میں پتلا شوربہ بنالیں اور روغنی نان کے ساتھ سروو کردیں۔
٭ چاول اُبال کر بھی آپ نمکین گوشت کو سروو کرسکتی ہیں۔
٭ دہی کا رائتہ بنا کر گوشت کے ساتھ سروو کریں اور یخنی پلاؤ الگ تیار کرلیں۔
شگفتہ نے کس سے سیکھی؟
میں نے یہ ریسیپی مرحوم عابد علی سے بنانی سیکھی۔ ہم ایک مرتبہ شوٹنگ کے لیے مٹیاری گئے تھے۔ وہاں ایک دن شوٹنگ معطل ہوگئی تھی تو ہم سب نے مل کر پلان کیا تھا کہ ہر بندہ کچھ نہ کچھ کھانا بنائے گا۔ وہاں میں نے زردہ بنایا تھا، حنا دلپزیر نے بریانی اور عابد مرحوم نے یہ نمکین گوشت بنایا تھا۔ جو مجھے بہت پسند آیا تھا۔ ان سے میں نے یہ زبردست سی ریسیپی بنانی سیکھی تھی۔
Posted By: Shagufta, Lahore

Find out the Namkeen Gosht Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Namkeen Gosht is very famous in desi people. At KFoods you can find Namkeen Gosht and all the urdu recipes in a very easiest way.

Namkeen Gosht

Namkeen Gosht in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

مزید بیف اور مٹن ریسیپیز
Reviews & Comments