Namkeen Chicken Karahi Recipe in Urdu

Find delicious Namkeen Chicken Karahi recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Namkeen Chicken Karahi recipe is one of the common and most searched dishes in the Chicken, Poultry recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Namkeen Chicken Karahi recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Namkeen Chicken Karahi
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

19452 Views 0 Comments

نمکین چکن کڑاہی
اجزاء:
ہائی وے ریسٹورانٹس پر ملنے والے دیسی کھانوں کے ذائقے کا کوئی مقابلہ نہیں۔ ہر کوئی ان کو زیادہ سے زیادہ پسند کرتا ہے اور لوگ شہر بھر میں دور دور سے یہاں کھانا کھانے آتے ہیں۔ ہائی وے کے کھانؤں میں یہاں کی کڑاہی سب سے زیادہ مشہور ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہاں کی ایک اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ لائیوو آپ کو کھانا پکا کر دیتے ہیں پہلے سے رکھی ہوئی کڑاہی سروو نہیں کرتے اور تازہ کھانے کا ذائقہ تو بالکل ہی منفرد ہے۔
نمکین گوشت تو آپ نے بہت کھایا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں چکن نمکین گوشت کی ایسی کڑاہی جس کو کھانے والا انگلیاں چاٹتا رہ جائے۔ شیف مبشر نے بھی اس کی آسان اور دیسی ریسیپی بتائی ہے، اپ بھی اس کو آزمائیں اور ھر پر بنائیں بہترین مزیدار چکن نمکین کڑاہی وہ بھی صرف آدھے گھنٹے میں تو چلیے ۔۔

نمکین چکن کڑاہی بنانے کے اجزاء:
چکن ایک کلو
نمک 2 چمچ
آئل 1 کپ
ہری مرچ 4 سے 5
کٹی لال مرچ 1 چمچ
ٹماٹر 6 سے 7
کالی مرچ ایک چمچ
سفید مرچ ایک چمچ
پانی 1 سے ڈیڑھ کپ
کریم آدھا چمچ
ہلدی آدھا چمچ
دھنیا آدھا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
بھنا کُٹا زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
ادرک 1 انچ کا ٹکڑا
ترکیب:
٭ چکن کو دھو کر اس کو خُشک کرلیں۔
٭ کڑاہی میں آئل گرم کریں اس میں چکن ڈال کر اچھی طرح چمچ چلائیں اور تھوڑا سا پانی شامل کرلیں اور پکائیں جب تک گوشت کا رنگ گولڈن براؤن ہونے نہ لگ جائے۔
٭ جب گوشت کا رنگ بدل جائے تو اس کو نکال کر الگ پلیٹ میں رکھ دیں اور تھوڑی دیر کھلا رہنے دیں تاکہ اضآفی آئل نکل جائے۔ اور کڑاہی میں ہلدی، دھنیا، زیرہ، کالی اور سفید مرچ، ثابت ٹماٹر اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی بھونیں۔
٭ اب ٹماٹروں کو نکال کر ان کا چھلکا اتار دیں اور دوبارہ ان کو کڑاہی میں ڈال کر چمچ چلائیں۔
٭ پھر گوشت کو اس میں شامل کریں اور ہری مرچیں ڈال کر 5 منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔
٭ لیجیے مزیدار نمکین چکن کڑاہی بن کر تیار ہے اب ادرک گارنش کے طور پر ڈال کر اس کو نان کے ساتھ سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Namkeen Chicken Karahi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Namkeen Chicken Karahi is very famous in desi people. At KFoods you can find Namkeen Chicken Karahi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Namkeen Chicken Karahi

Namkeen Chicken Karahi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

Reviews & Comments