Nalli Nihari Recipe in Urdu

Find delicious Nalli Nihari recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Nalli Nihari recipe is one of the common and most searched dishes in the Beef & Mutton recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Nalli Nihari recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Nalli Nihari
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2842 Views 0 Comments

نلّی نہاری
اجزاء:
نہاری کو پاکستان کی قومی ڈش کہا جاتا ہے کیونکہ اسکا اپنا ایک الگ ذائقہ ہوتا ہے، یہ چونکہ صبح ناشتے میں کھانے والی ڈش ہے اسلیئے اسکا نام نہاری پڑا جو کہ نہار سے نکلا ہے۔ پر ہمارے یہاں یہ صبح، دوپہر، شام، رات کسی بھی وقت کھا لی جاتی ہے۔ یہ نہایت ہی پسند کی جانے والی ڈش ہے جو اب بیرونِ ملک میں بھی ملتی ہے۔

نہاری کی بات ہو اور ادریس نہاری کا ذکر نہ نکلے ایسا ممکن نہیں، 76 سالوں سے کراچی میں بکنے والی یہ نہاری لوگوں کو بے حد پسند ہے اور وہ دور دور سے اسے کھانے کیلیئے آتے ہیں۔ تو کیوں نہ آج ہم آپ کو انکی سیکرٹ ریسیپی بتائیں جس سے آپ وہی ذائقے دار نہاری اپنے گھر میں بنا سکیں؟

ترکیب:
سب سے پہلے آپ نہاری میں ڈالنے والا خشک مصالحہ تیار کرلیں

نہاری کا خشک مصالحہ:

سونف 1 چمچ، 1 تیز پّتا، 2 بڑی الائچی، 6 چھوٹی الائچی، لانگ 1 چائے کا چمچ، 2 دارچینی کے ٹکڑے، 1 چمچ ثابت دھنیا، 1 چمچ کالی مرچ ثابت، ½ چمچ کالا زیرہ، 1 چمچ سفید زیرہ، ½ چمچ اجوائن، 1 ٹکڑا سوکھی ادرک، 3 عدد پیپلی، 1 بادیان کا پھول، ½ چمچ گوشت گلاؤ پاؤڈر، ½ چمچ ٹاٹری۔ ان تمام چیزوں کو گرینڈر میں ڈال کر باریک پیس کر مصالحہ بنالیں۔
ترکیب:
نہاری بنانے کیلیئے 1 کلو بونگ کا گوشت اور آدھا کلو نلی لینی ہے۔

ایک دیگچی میں 1 کپ تیل/ گھی گرم کریں اور اس میں دیڑھ چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر فرائی کریں، اب اس میں گوشت نلی اور آدھا کپ پانی شامل کریں

اب اس میں 1 چمچ کشمیری مرچ، 1 چمچ لال مرچ، ½ چمچ ہلدی، نمک حسبِ ذائقہ، جائفل جاوتری پاؤڈر 1 چھوٹا چمچ ڈال کر اچھے سے بھون لیں 7 سے 8 منٹ تک۔ اسکے بعد 6 گلاس پانی شامل کر کے ابال آنے تک پکائیں پھر ڈھکن ڈھاک کے دھیمی آنچ پر چھوڑ دیں

ایک کپ آٹے کو 1 گلاس پانی میں ملا کر اسے گھول لیں تا کہ کوئی بھی گٹلی اندر باقی نہ رہے، اب نہاری کے اوپر آیا ہوا روغن (تیل) چمچ کی مدد سے نکال لیں جتنا ہوسکے، اس کے بعد آہستہ آہستہ آٹے کا مکسچر نہاری میں شامل کریں اور چمچ ہلاتے رہیں۔ پھر نہاری کو ڈھک کر ہلکی آنچ پر دیڑھ گھنٹے تک پکنے دیں، جب پک جائے تو نلّی الگ کرلیں

اب نکالے ہوئے روغن کو نہاری میں شامل کریں اور ایک پیاز کو لمبا باریک کاٹ کر گھی میں گولڈن براؤن کرکے اسکا تڑکا لگادیں

ادریس کی نہاری میں اوپر سے ڈالے جانے والے خاص مصالحے کیلیئے نیچے دی گئی ویڈیو دیکھیں
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Nalli Nihari Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Nalli Nihari is very famous in desi people. At KFoods you can find Nalli Nihari and all the urdu recipes in a very easiest way.

Nalli Nihari

Nalli Nihari in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

مزید بیف اور مٹن ریسیپیز
Reviews & Comments