Mongolian Beef Recipe in Urdu

Find delicious Mongolian Beef recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Mongolian Beef recipe is one of the common and most searched dishes in the Beef & Mutton recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Mongolian Beef recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3060 Views 0 Comments

منگولین بیف
اجزاء:
پاکستانی کھانے تو ہم کھاتے ہی رہتے ہیں آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں مبشر صدیقی کی بتائی ہوئی منگولین بیف بنانے کی ترکیب جس کو اگر آپ کسی دعوت پر بنائیں تو مہمان تو کیا سب گھر والے بھی تعریف کیے بنا نہیں رہ پائیں گے۔

• اجزاء
آدھا کلو بیف کی اسٹرپ
نمک حسبِ ذائقہ
پسی ہو کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
کارن فلور یا کارن اسٹارچ 3 سے 4 کھانے کے چمچ
پانی حسبِ ضرورت
چینی 2 سے 3 چمچ
سویا سوس 2 کھانے کے چمچ
سرسوں کا تیل یا کوئی بھی کوکنگ آئل حسبِ ضرورت
باریک کٹی ہوئی پیاز 2 عدد
باریک کٹا ہوا لہسن ادرک 2 سے 3 کھانے کے چمچ
ہری پیاز 1 کپ
تل 1 کھانے کا چمچ
ترکیب:
آدھا کلو گائے کا بنا ہڈی والا گوشت لے کر اسے پتلی پتلی اسٹرپس میں کاٹ لیں، اب اس میں نمک اور کالی مرچ لگا کر مکس کریں، اب اس میں کارن فلور کی کوٹنگ کریں، اب ایک پیالی میں آدھا کپ پانی 2 چمچ سویا سوس، اور 2 سے 3 کھانے کے چمچ چینی شامل کر کے مکس کریں، اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں یہ گوشت فرائی کریں اور نکال کر الگ رکھ لیں، پھر اس ہی کڑاہی میں باریک کٹا ہوا پیاز، ادرک لہسن ڈال کر فرائی کریں جب یہ سنہرہ ہو جائے تو اس میں گوشت ڈال لیں اچھی طرح بھون کر اس میں ہری پیاز ڈالیں مکس کر کے نکال لیں، اب آخر میں اس کے اوپر تِل چھڑک دیں اور اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ نوش فرمائیں لیجیئے آپ کو منگولین بیف تیار ہے۔
Posted By: Sadia, Karachi

Find out the Mongolian Beef Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Mongolian Beef is very famous in desi people. At KFoods you can find Mongolian Beef and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mongolian Beef

Mongolian Beef in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

مزید بیف اور مٹن ریسیپیز
Reviews & Comments