ایک کڑاہی گرم کر یں اور اس میں مونگ پھلی ڈال کر بھون لیں۔ اس کے بعد نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ مولی، گاجر اور چقندر کے لمبے اور بہت پتلے سلائس کاٹ لیں۔ کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کر یں اور اس میں مولی، چقندر اور گاجر ڈال کر 2-3منٹ کے لئے ساتے فرائی کر لیں۔ اس کے بعد کڑاہی سے نکال کر ایک طرف رکھ دیں اور کڑاہی میں کینو کا رس ڈال کر 2منٹ کے لئے ابال لیں۔ ایک پلیٹ میں تیار کی ہوئی سبزیاں ڈال لیں اس پر دھنیے کے پتے نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر چھڑکیں اوپر کینو کا رس ٹپکا لیں آخر میں مونگ پھلی ڈال دیں۔ مزیدار بھجیا تیار ہے۔