Mix Vegetable Biryani Recipe in Urdu

Find delicious Mix Vegetable Biryani recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Mix Vegetable Biryani recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Mix Vegetable Biryani recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Mix Vegetable Biryani
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

17934 Views 1 Comments

مکس ویجیٹیبل بریانی
اجزاء:
پیاز ----- ایک کپ
تیل ----- ایک کپ
گاجر ----- ایک کپ
آلو ----- ایک کپ
شملہ مرچ ----- ایک کپ
فرنچ بینز ----- ایک کپ
پھول گوبھی ---- ایک کپ
مٹر ----- ایک کپ
ٹماٹر ----- ایک کپ
ہری پیاز ---- آدھا کپ
ہرا دھنیا ----- آدھی گٹھی
پودینہ ----- آدھی گٹھی
ثابت ہری مرچیں ----- بارہ سے پندرہ عدد
ادرک لہسن پیسٹ ---- ایک کھانے کا چمچ
ابلے چاول ----- ایک کلو
ثابت گرم مصالحہ ---- حسب ضرورت
تیز پتہ ----- دو عدد
چھوٹی الائچی ----- چھ عدد
زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
بادیان کا پھول ------ تین عدد
پسی لال مرچ ----- ایک کھانے کا چمچ
پسی ہلدی ---- آدھا چائے کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
چکن کیوبز ----- دو عدد
پسا گرم مصالحہ ------ ایک چائے کا چمچ
بھنا کٹا زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
جائفل جاوتری پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
آلو بخارہ ---- آدھا کپ
لیموں کا رس ----- ایک چوتھائی کپ
فوڈ کلر (پیلا) ----- ایک چوتھائی کپ
کیوڑہ واٹر ----- ایک کھانے کے چمچ
دودھ ---- دو سے تین کھانے کے چمچ
سلاد ----- سرونگ کے لیے
ترکیب:
ایک پین میں تین چوتھائی کپ تیل گرم کریں-
پھر اس میں پیاز کو گولڈن براؤن کر کے آدھی پیاز نکال لیں-
باقی پیاز میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں- ساتھ ہی پسی لال مرچ٬ پسا دھنیا٬ پسی ہلدی٬ چکن کیوبز٬ نمک اور کٹے ٹماٹر شامل کر کے ساتے کریں-
اب تمام سبزیاں کیوبز میں کاٹیں اور بلانچ کر کے تیار گریوی میں ڈالیں-
آخر میں پسا گرم مصالح٬ بھنا کٹا زیرہ٬ پسی الائچی٬ پسی جائفل جاوتری٬ آلو بخارہ٬ لیموں کا رس٬ ہرا کٹا دھنیا٬ ہرا کٹا پودینہ اور ہری مرچیں شامل کر کے 2 سے 3 منٹ تک بھونیں-
چاولوں کو ثابت گرم مصالحہ٬ زیرہ٬ بادیان کا پھول٬ تیز پتہ اور نمک کے ساتھ ابالیں اور ایک کنی چھوڑ دیں-
ایک بڑے برتن میں سبزیوں کی گریوی کی تہہ لگائیں- اوپر سے چاولوں کی تہہ لگائیں-
آخر میں کیوڑہ٬ دودھ٬ زردہ رنگ اور تلی ہوئی پیاز شامل کر کے ایک چوتھائی کپ تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر 5 سے 10 منٹ تک دم پر رکھیں-
تیار ہونے پر رائتہ کے ساتھ سرو کریں-

Find out the Mix Vegetable Biryani Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Mix Vegetable Biryani is very famous in desi people. At KFoods you can find Mix Vegetable Biryani and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mix Vegetable Biryani

Mix Vegetable Biryani in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses by Chef Tahira Mateen.

Reviews & Comments

simple & tasty

  • Afshan Sarwar, Lahore