مرچوں والا تھائی گوشت
اجزاء:
انڈر کٹ ----- ایک کلو
گڑ ( پسا ہوا ) ----- دو کھانے کے چمچ
ادرک ---- ایک انچ کا ٹکڑا
ہری پیاز ----- چار ڈنڈیاں
لہسن ---- تین جوے
ہری مرچیں ---- دو عدد
ثابت لال مرچیں ---- دو عدد
ہرا دھنیا ( چوپ کرلیں ) ----- دو چائے کے چمچ
ناریل کا دودھ ---- دو پیالی + تین کھانے کے چمچ
جھینگے کا ساس ----- آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس ---- دو چائے کے چمچ
فش ساس ----- دو چائے کے چمچ
تیل ----- ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
انڈر کٹ کو تھوڑا سا کچل کر لمبائی میں پتلا کاٹ لیں-
ایک دیگچی میں انڈر کٹ کو 3 پیالی ناریل کا دودھ اور پانی ڈال کر گلا لیں-
بلینڈر میں ادرک٬ دو ڈنڈی ہری پیاز٬ ہری مرچیں٬ ثابت لال مرچیں٬ شرمپ ساس٬ لیموں کا رس٬ ہرا دھنیا اور تھوڑا سا پانی ڈال کر یکجان کرلیں- ایک علیحدہ دیگچی میں تیل گرم کریں اور تیار آمیزہ شامل کر کے ہلکا سا بھون لیں- اس میں تین چمچے ناریل کا دودھ ڈال کر 10 منٹ پکائیں اور گوشت بمعہ یخنی شامل کریں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں- آخر میں فش ساس٬ 2 ڈنڈی ہری پیاز اور تازہ لال مرچوں کو موٹا موٹا کاٹ کر ڈالیں اور ملا کر ڈش نکال لیں-
Kokab Khawaja ,Posted By: Fatima,