ایک باؤل میں گندم کا آٹا، نمک اور پگھلا ہوا گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں ۔
اب تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر ڈو گوندھ لیں۔
پھر ڈوکو پندرہ منٹ کے لئے رکھیں اور دوبارہ دو منٹ کے لئے گوندیں۔
اب ڈو کا پیڑا بنا کر اس پر چینی اور شکر چھڑکیں اور بیل لیں۔
پھر توا گرم کر کے اس پر پراٹھا ڈال دیں۔
اب ایک سائیڈ پکا کر دوسری سائیڈ بھی اچھی طرح پکائیں اور ساتھ ساتھ گھی یا آئل لگاتے رہیں۔
گرم گرم سرو کریں۔