• ایک پتیلے میں پانی گرم کریں، اس کے بعد اس میں دال کو اتنا ابال لیں کہ وہ گل جائے۔
• اب پکائی ہوئی دال کو بلینڈ کرلیں۔
• ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں پھر اس میں بلینڈ کی ہوئی دال ڈالیں اور چمچ کی مدد سے مکس کریں۔
• اب اس میں 3 سے 4 کھانے کے چمچ دودھ ڈالیں اور اچھے سے مکس کریں۔
• اب اس میں الائچی پاؤڈر ڈالیں اور مکس کریں۔
• پھر ایک پیالہ چینی ڈالیں اور مکس کریں، جب تک چینی گھل نہ جائے اور حلوہ پیندہ نہ چھوڑ دے کڑاہی کا تب تک مکس کرتے رہیں۔
• اب کٹے ہوئے بادام، پستہ ڈال کر مکس کریں۔
• مزے دار ماش کی دال کا حلوہ تیار ہے۔