Lazeez Pulao Recipe in Urdu

Lazeez Pulao
Recommended By Chef 00.15 To Prep
4-5 Servings 00.40 To Cook
Tips About Recipe 510 Views
0 Comments

لذیذ پلاؤ

اجزاء:
• گوشت_____ 1 کلو
• پیازدرمیانی سائز، باریک کتری ہوئی _____ 1 کلو
• لہسن_____ 1 پوتھی
• ادرک_____ کتری ہوئی 75گرام
• کالی مرچ_____ 1 چائے کا چمچہ
• بڑی الائچی_____ 4 عدد
• تیزپات_____ 4 پتے
• لہسن پسا ہوا _____ 2 چائے کے چمچ
• ادرک پسا ہوا _____ 1 چائے کا چمچہ
• نمک _____حسب ائقہ
• بدیان_____ 4 پھول
• چاول_____ آدھ کلو
• گھی_____ 175گرام
• پیاز درمیانی دو ٹکڑے کیے ہوئے _____ 2 عدد
• لونگ_____ 10

1. ایک پتیلی میں گوشت ،پیاز دو ٹکڑے کی ہوئی، لہسن ، بدیان ، کالی مرچیں، لونگ، بڑی الائچی، کتری ہوئی ادرک، نمک تیز پات اور اتنا پانی ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے ۔
2. جب گوشت گل جائے تو پتیلی اتار کر گوشت کو الگ پیالے میں نکال لیں۔
3. بچی ہوئی یخنی سے لہسن نکال کر پسے ہوئے لہسن ادرک میں اچھی طرح نچوڑ لیں اور چھلکے پھینک دیں۔
4. ایک پتیلی میں گھی ڈال کر کتری ہوئی پیاز کو سرخ کر لیں پتیلی میں پسا ہوا لہسن، ادرک اور گوشت ڈال کر پانچ منٹ تک بھونیں۔
5. چاول دھو کر گوشت میں ڈال دیں۔
6. گوشت کی بچی ہوئی یخنی کو بھی چاولوں میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
7. چاولوں میں اتنا پانی شامل کر یں کہ پانی خشک ہونے پر چاول ایک کنی پر رہ جائے۔
8. جب ایک کنی رہ جائے تو آنچ ہلکی کر کے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔

Posted By: Shazia, Peshawar

Find out the Lazeez Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Lazeez Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Lazeez Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Lazeez Pulao

Lazeez Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment