گوشت کا قورمہ تیار کرلیں دوسرے چولہے پر دلیا دھو کر نمک ڈال کر چڑھا دیں۔
تیسرے پر ایک دیگچی میں ارہڑ دھو کر ہلکا سا نمک ڈال کر چڑھا دیں۔
جب آدھی گل ہو جائے تو چنے کی دال ڈال دیں۔
پھر ماش مونگ اور آخر میں چاول ڈال دیں (سب دالیں اور چاول پہلے سے علیحدہ علیحدہ بھگو لیں پھر پکائیے)۔
جب تینوں علیحدہ علیحدہ تیار ہوں تو سب کو ملا کر خوب گھوٹ لیں اور اوپر ہرا مصالحہ کاٹ کر ڈالیں۔
پھر پیاز سرخ کر کے ڈالیں اور دم پر لگائیں۔
پندرہ منٹ بعد کھولیں۔
پیش کرتے ہوئے اس کے ساتھ لیموں ادرک اور ہری مرچ کٹی ہوئی استعمال ہوتی ہے۔