چکن بون لیس کے چوکور ٹکڑے کاٹ کر ان میں نمک، کارن فلور اور انڈے مکس کریں۔ اب ایک کھانے کا چمچ تیل ملا کر میری نیٹ کریں اور تھوڑی دیر بعد تیل میں ہلکا فرائی کرلیں۔ پھر دوسری کڑاہی میں تیل گرم کر کے کٹا لہسن، کٹی ہوئی سوکھی لال مرچ اور چکن ڈال کر پکائیں۔ پھر اس کے بعد سویا سوس سرکہ چینی، تل کا تیل چکن اسٹاک اور تھوڑا کارن فلور پانی میں گھول کر چکن میں شامل کریں۔ ہلکا گاڑھا ہونے پر
اتاریں اور پیش کریں۔