چاولوں کو رات بھر بھگو کر تھوڑے سے پانی کے ہمراہ پیس لیں- دودھ میں زعفران شامل کر کے ابالیں٬ پھر چاول ڈالیں اور چمچہ چلاتے ہوئے گاڑھا ہونے تک پکائیں- اس میں کھویا٬ کیوڑہ٬ کنڈیسنڈ ملک اور چینی ملا کر چند منٹ پکائیں اور پیالے میں نکال لیں- مزیدار فرنی چاندی کے ورق٬ بادام اور پستے سے سجائیں اور ٹھنڈا کر کے پیش کریں-